38

ایران نے مشرق وسطیٰ میں تعینات امریکی فوجیوں کو دہشت گرد قرار دیدیا


چند روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ’’ایرانی پاسداران انقلاب‘‘ کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا تھا۔ فوٹو : فائل

چند روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ’’ایرانی پاسداران انقلاب‘‘ کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا تھا۔ فوٹو : فائل

تہران: ایرانی پارلیمنٹ نے مشرق وسطیٰ میں تعینات امریکی فوجیوں کو دہشت گرد قرار دے دیا۔ 

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کی قانون ساز اسمبلی کی طرف سے پارلیمنٹ میں مشرق وسطیٰ میں موجود امریکی فوجیوں کو دہشت گرد قرار دینے کا بل پیش کیا گیا جسے ایرانی پارلیمنٹ نے بھاری اکثریت سے منظور کرلیا، قرارداد کے حق میں 204 ووٹ ڈالے گئے۔

قرار داد پارلیمنٹ میں ایرانی وزیر دفاع جنرل امیر حاتمی نے پیش کی جب کہ قرارداد میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ امریکا کی ایران مخالف حکمت عملی کا قانونی، سیاسی اور سفارتکاری سے مقابلہ کرنے کی منصوبہ بندی کرے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : امریکا نے ’’ایرانی پاسداران انقلاب‘‘ کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا

واضح رہے کہ امریکا گزشتہ برس عالمی جوہری معاہدے سے دستبردار ہوکر ایران پر سخت اقتصادی پابندیاں عائد کرچکا ہے جب کہ چند روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ’’ایرانی پاسداران انقلاب‘‘ کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا تھا۔





Source link