37

گھر میں جوتے پہننا منع ہے


جاپانی لوگ باہر سے آتے ہیں تو اپنے جوتے گھر کے اندرونی حصے سے باہر رکھتے ہیں۔ فوٹو: فائل

جاپانی لوگ باہر سے آتے ہیں تو اپنے جوتے گھر کے اندرونی حصے سے باہر رکھتے ہیں۔ فوٹو: فائل

جاپانیوں کے رسوم و رواج خاصے دل چسپ و عجیب ہیں اور ان کے کلچر کی کچھ باتیں تو دنیا کے لیے معمے کی حیثیت رکھتی ہیں۔ گھر کے اندر جوتے نہ پہننا بھی ایک ایسی ہی روایت ہے جسے دنیا آج تک حیرت سے دیکھتی رہی لیکن اب سائنس دانوں نے اسے انسانی صحت کے لیے مفید قرار دے دیا ہے۔

جاپانی لوگ باہر سے آتے ہیں تو اپنے جوتے گھر کے اندرونی حصے سے باہر رکھتے ہیں۔ گھر کے اندر یا تو ننگے پاؤں چلتے پھرتے ہیں یا ایسے جوتے استعمال کرتے ہیں جو ہمیشہ گھر کے اندر ہی رہتے ہیں۔ سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ جاپانیوں کے یہ عادت محض روایت کا حصہ نہیں بلکہ بے پناہ طبی فوائد کی حامل بھی ہے، کیوںکہ باہر استعمال ہونے والے جوتوں کو گھر کے اندر استعمال کرنا طرح طرح کی بیماریوں کا سبب بن سکتا ہے۔

یونیورسٹی آف ایروزونا کے سائنس داں نے ایک تحقیق میں معلوم کیا ہے کہ جب ہم باہر سے گھر کے اندر آتے ہیں تو ہمارے جوتوں کے تلووں پر تقریباً چار لاکھ اکیس ہزار مختلف اقسام کے بیکٹیریا موجود ہوتے ہیں۔ یہ بیکٹیر یا تقریباً 96 فی صد جوتوں کے تلووں پر پائے گئے۔ ان میں کلیسیلا نمونیا جو پیشاب کی نالی کا انفکیشن پیدا کرتا ہے، سراتیا فکاریا جو سانس کا انفیکشن پیدا کرتا ہے اور ایکول جیسے بیکٹیر یا بھی پائے گئے جو نظام انہضام کی بیماریاں پیدا کرتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بیکٹریا سٹرکوں پر ریستورانوں میں، فٹ پاتھ پر، باغیچوں میں غرض ہر جگہ موجود ہوتے اور ہمارے جوتوں کے ساتھ گھر میں بھی آجاتے ہیں۔ اس مسئلے کا ایک حل تو یہ ہے کہ آپ اپنے جوتوں کو گھر میں داخل ہونے سے پہلے جراثیم کش محلول سے دھولیں۔ اگر انہیں ویسے ہی اندر لے آئیں تو پھر فرش کو بھی اسی طرح دھوئیں۔ لیکن یہ مشکل کام ہے لہذا اس کا آسان حل یہ ہے کہ باہر استعمال ہونے والے جوتے گھر کے اندرونی حصے میں نہ لائیں۔ گھر کے اندر آپ جاپانیوں کی طرح ننگے پاؤں چل پھر سکتے ہیں یا ایسے جوتے استعمال کرسکتے ہیں جو صرف گھر میں ہی استعمال ہوں اور کبھی بھی باہر نہ لے جائیں۔





Source link