37

عمران خان امن کے حامی ہیں تو مسعود اظہر ہمارے حوالے کردیں، سشما سوراج


جنگی جنون نے بی جے پی سے بھارتی عوام کو منحرف کردیا فوٹو: فائل

جنگی جنون نے بی جے پی سے بھارتی عوام کو منحرف کردیا فوٹو: فائل

نئی دلی: بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے فوجی اور سفارتی محاذ پر ناکامی کے بعد اپنی سبکی چھپاتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اتنے بڑے امن کے داعی ہیں تو جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کو بھارت کے حوالے سے کیوں نہیں کردیتے۔

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو جذبہ خیر سگالی کے تحت واپس بھارت بھجوائے جانے کے عمل نے نہ صرف دنیا بلکہ بھارتی عوام کے دلوں کو بھی جیت لیا تھا، وزیراعظم کے اس عمل کے بعد بھارت میں ہی مودی حکومت کے خلاف آوازیں اٹھنا شروع ہوگئی تھیں۔

انتخابات جیتنے کے لیے مودی سرکار کی جھوٹی سرجیکل اسٹرائیک اور پھر خطے کو جنگ کی آگ میں جھونکنے کے جنگی جنون نے خود بی جے پی سے بھارتی عوام کو منحرف کردیا تاہم وزیراعظم عمران خان کی جانب سے امن کے لیے اٹھایا گیا قدم مودی حکومت کو ایک آنکھ نہ بھایا، وزیراعظم عمران خان کو اب بھارتی امن کا داعی سمجھتے ہیں اور خود بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے اس بات کا اعتراف بھی کیا ہے۔

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ سشما سوراج نے خود بھارتیوں کے ذہنوں میں وزیراعظم عمران خان کے مدبرانہ تاثر کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں فوراً آوازیں اٹھنا شروع ہوجاتی ہیں کہ عمران خان بڑے سیاستدان ہیں اور امن کے حامی ہیں، اگر پاکستانی وزیراعظم عمران خان اتنے بڑے امن کے داعی ہیں تو جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کو بھارت کے حوالے سے کیوں نہیں کردیتے۔





Source link