21

بین الاقوامی خبریں – شامی فوج کے حمص اور حما میں 24 گھنٹوں میں 65 فضائی حملے – Latest News

< !DOCTYPE html PUBLIC "-//W3C//DTD HTML 4.0 Transitional//EN" "http://www.w3.org/TR/REC-html40/loose.dtd">



شامی حکومتی فورسز نے ملک کے وسطی حصے میں باغیوں کے زیر قبضہ حمص اور حما کے نواحی علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم از کم 65 فضائی حملے کیے ہیں۔

برطانوی دار الحکومت لندن میں قائم شام کے حالات پر نظر رکھنے والی تنظیم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے سربراہ رامی عبدالرحمٰن کے مطابق شامی فورسز دارالحکومت دمشق سے براستہ حمص حلب تک رسائی کے لیے اس کوریڈور کو محفوظ کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

ایڈورٹائیزمینٹ

اطلاعات کے مطابق شامی فورسز اور باغیوں کے درمیان گزشتہ شب شدید جھڑپیں ہوئیں اور حکومتی فورسز نے کچھ علاقوں میں پیش قدمی بھی کی۔





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں