10

بھارتی فورسز کی فائرنگ سے کشمیری نوجوان شہید


 مقبوضہ وادی میں موبائل، انٹرنیٹ سروس اور ٹی وی چینلزبھی بند کردیئے گئے۔ فوٹو : فائل

مقبوضہ وادی میں موبائل، انٹرنیٹ سروس اور ٹی وی چینلزبھی بند کردیئے گئے۔ فوٹو : فائل

 سری نگر: بھارتی فورسزنے سوپورمیں فائرنگ کرکے کشمیری نوجوان کوشہید کردیا۔

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج نے ریاست دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ضلع سوپورمیں فائرنگ کرکے کشمیری نوجوان آصف کوشہید کیا، قابض فورسزنے سوپورمیں ہی 8 نوجوانوں کو حراست میں بھی لیا۔ مقبوضہ وادی میں موبائل، انٹرنیٹ سروس اور ٹی وی چینلزبھی بند کردیئے گئے جب کہ سڑکوں سے ٹرانسپورٹ بھی غائب ہوگیا ہے۔

قابض فورسزنے عزاداروں کوجلوس نکالنے کی اجازت بھی نہ دی جس کے باعث متعدد علاقوں میں کشمیریوں نے کرفیو توڑتے ہوئے جلوس نکالے۔

دوسری جانب مقبوضہ وادی میں مسلسل 38 ویں روز بھی کرفیو اورپابندیاں برقرارہیں۔ مقبوضہ کشمیر کے اسپتالوں میں ادویات کی شدید قلت ہوگئی جب کہ ڈاکٹرزکے نہ پہنچے پر 6 تشویش ناک حالت میں ہیں۔





Source link