17

جمال خاشقجی قتل؛ آخری لمحات کی آڈیوریکارڈنگ سے متعلق نئی تفصیلات جاری


ریکارڈنگ میں مبینہ طورپرہاتھا پائی کی آوازیں بھی موجود ہیں۔ فوٹو: فائل

ریکارڈنگ میں مبینہ طورپرہاتھا پائی کی آوازیں بھی موجود ہیں۔ فوٹو: فائل

استنبول: سعودی صحافی جمال خاشقجی کی زندگی کے آخری لمحات میں ریکارڈ  کی گئی مبینہ ریکارڈنگ کی تفصیلات جاری کردی گئیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ترک اخبارکی جانب سے سعودی صحافی جمال خاشقجی کی زندگی کی آخری لمحات میں ریکارڈ کی گئی مبینہ ریکارڈنگ کی تفصیلات جاری کی گئی ہے جس میں صحافی کے آخری الفاظ سے متعلق معلومات شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق صحافی جمال خاشقجی کو کہا گیا تھا کہ انہیں انٹرپول کے حکم کے مطابق انھیں دارالحکومت ریاض واپس جانا ہوگا، جس پران کی جانب سے انکارکردیا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق صحافی کے انکارکے بعد انہیں نشہ آورچیزدی گئی تھی۔

ترک حکام کے دعوے کے مطابق خاشقجی نے مبینہ طور پر اپنے آخری الفاظ میں اپنے قاتلوں کو ان کا منہ بند نہ کرنے کی درخواست کی تھی کیونکہ انہیں دمے کا مرض لاحق تھا تاہم وہ اس کے بعد اپنے ہوش میں نہیں رہے جب کہ ریکارڈنگ میں مبینہ طورپرہاتھا پائی کی آوازیں بھی موجود ہیں۔

واضح رہے کہ صحافی جمال خاشقجی گزشتہ سال 2 اکتوبرکو ضروری کاغذات کے لیے استنبول کے سعودی قونصل خانے گئے تھے اور پھرلاپتہ ہوگئے تھے تاہم عالمی دباؤ کے بعد  سعودی عرب نے جمال خاشقجی کی استنبول کے سعودی قونصل خانے میں موت کی تصدیق کی تھی۔





Source link