14

متاثرہ کشمیریوں کے ساتھ بامعنی مذاکرات کیے جائیں، کینیڈا


مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی ابتر صورتحال اور کشمیریوں کی گرفتاریوں پر سخت تشویش ہے، کیینڈین گلوبل افیئرز (فوٹو:فائل)

۔ (فوٹو: فائل)

مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی ابتر صورتحال اور کشمیریوں کی گرفتاریوں پر سخت تشویش ہے، کیینڈین گلوبل افیئرز (فوٹو:فائل)
۔ (فوٹو: فائل)

اوتاوا / اسلام آباد: کینیڈین حکومت نے کہا ہے کہ وہ متاثرہ کشمیریوں کے ساتھ بامعنی مذاکرات کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کینیڈا نے مقبوضہ کشمیر کی کشیدہ صورتحال پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ متاثرہ کشمیریوں کے ساتھ با معنی مذاکرات کیے جائیں۔

کینیڈین گلوبل افیئرز کا کہنا ہے کہ کینیڈا کشمیر میں ہونے والی سرگرمیوں کا جائزہ لے رہا ہے کینیڈا کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی ابتر صورت حال، وادی کی قیادت سمیت کشمیری نوجوانوں کی گرفتاریوں پر سخت تشویش ہے۔

گلوبل افیئرز نے کہا ہے کہ کینیڈا متاثرہ کشمیریوں کے ساتھ بامعنی مذاکرات کی حوصلہ افزائی کرتا ہے، تمام فریقین ایل او سی اور خطے میں امن برقرار رکھیں۔





Source link