20

لنچ باکس سائز کا یو ایس بی پورٹ سے چلنے والا ائیر کنڈیشنر تیار | سائنس و ٹیکنالوجی


’ایئر فریز‘ کو اس طرح ڈیزائن کیا ہے کہ آپ جب چاہیں اسے اپنے ساتھ کہیں بھی لے جاسکتے ہیں۔ 

سوئس انجینئرز نے ایک ایسا ائیرکنڈشنر ایجاد کیا ہے جو دکھنے میں لنچ باکس جتنا ہے اور بجلی بھی انتہائی کم خرچ کرتا ہے۔

اس ائیرکنڈشنر کا نام ’ائیرفریز‘ رکھا گیا ہے جو اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ آپ جب چاہیں اسے اپنے ساتھ کہیں بھی لے جاسکتے ہیں، اس کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ اسے ہر کوئی خرید سکتا ہے کیونکہ یہ باقی ائیرکنڈینشنرز کی طرح مہنگا نہیں ہے۔

فوٹو: فائل

ائیرفریز کو ساکٹ میں لگا کر چلایا جاسکتا ہے یا تو آپ اسے کیبل کے ذریعے لیپ ٹاپ سے لگا کر بھی چلا سکتے ہیں، یہ بے حد کم بجلی لیتا ہے، اس کے علاوہ اس میں 0.6 لیٹر ٹھنڈا پانی ڈالا جاتا ہے۔

فوٹو: فائل

دوسری جانب’ائیرفریز‘ کے کوئی بھی مضر اثرات نہیں ہیں، اس میں لگے فلٹرز کو آپ بآسانی خود صاف کرسکتے ہیں اور عام ائیرکنڈیشنر کی طرح اسے صاف کرنے کے لیے کسی بھی ٹیکنیشن کی ضرورت نہیں پڑتی۔

فوٹو: فائل

جن کو گرمی کی وجہ سے نیند نہیں آتی وہ ائیرفریز کو اپنے بیڈ کی سائڈ ٹیبل پر رکھ کے سکون سے سوسکتے ہیں۔





Source link