24

عمران حکومت ان ٹربل ۔۔۔۔ 13 جولائی بروز ہفتہ شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کر دیا گیا – Hassan Nisar Official Urdu News Website


کراچی(ویب ڈیسک) تاجروں نے بجٹ کیخلاف ہفتہ 13؍ جولائی کو ملک بھر میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال کو اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہڑتال ریفرنڈم ثابت ہوگی ۔ جبکہ پیپلز پارٹی پنجاب کا کہنا ہے کہ ہڑتال کی حمایت کریں گے ۔ ادھر ملتان میں ریلی نکالی گئی اور ٹیکس دفاتر کا گھیراؤ کیا گیا۔


تفصیلات کےمطابق بدھ کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آل پاکستان آرگنائزیشن آف اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کے مرکزی جنرل سیکرٹری محبوب اعظم کراچی کے نو منتخب صدر محمود حامد، سینئر نائب صدر سید لیاقت علی، نائب صدر نوید احمد اور سلیم ملک اور دیگر عہدیداران نے کہا ہے کہ 13جولائی کو IMF کے ظالمانہ بجٹ کیخلاف ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال ریفرنڈم ثابت ہوگی۔ تاجر کسی صورت ظالمانہ قوانین کو تسلیم نہیں کریں گے۔ تاجر رہنماؤں نے کہا کہ ملک معاشی طور پر منجمد ہو چکا، ٹیکسٹائل، گارمینٹس، لیدر، اسٹیل کاٹیج انڈسٹری، تعمیراتی صنعت سب جام ہیں، ڈالر کی انچی اڑان کی سبب ہر پیدا ہونے والا بچہ ڈیڑھ لاکھ روپے کا مقروض پیدا ہو رہا ہے۔ اس موقع پر اسمال ٹریڈرز کراچی کے نو منتخب عہدیداروں کا بھی اعلان کیا گیا۔ اسمال ٹریڈرز کے رہنماؤں نے مزید کہا کہ بجٹ کے بعد اسٹاک ایکسچینج میں تاجروں کے 81؍ارب روپے ڈوب گئے، ہم واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ اگر حکومت ٹیکس نیٹ کو بڑھانا چاہتی ہے تو FBRسے کرپشن کو ختم کرے، ڈنڈے اور جبر سے ٹیکس وصولی بڑھ سکتی ہے نہ معیشت بہتر ہو سکتی ہے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ملک میں مارکیٹیوں کی توڑ پھوڑ کا عمل روکا جائے، کراچی میں ایمپریس مارکیٹ، زولوجیکل گارڈن مارکیٹ اور دیگر مارکیٹوں کے 6000؍ متاثرین کو حکومت وعدہ کے مطابق متبادل جگہ فراہم کریں ۔









Source link