30

کسی خوش فہمی میں نہ رہنا ۔۔۔ عمران خان اور ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات میں اس مسئلہ پر بات نہیں ہو گی ۔۔۔ بین الاقوامی امور کے ماہر نے پیشگوئی کردی


کراچی (ویب ڈیسک)نجی ٹی وی کے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں ماہر بین الاقوامی امور معید یوسف نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدر ٹرمپ سے ایک گھنٹے کی ملاقات میں تمام مسائل پر بات نہیں ہوسکتی ہے، دونوں لیڈران پہلے کبھی نہیں ملے ہیں جبکہ پاکستانی فوجی قیادت بھی کافی دن سے امریکا


نہیں آئی ہے، عمران خان اور ٹرمپ کی ملاقات میں باہمی کیمسٹری بنانا ضروری ہے تاکہ بعد میں براہ راست رابطے میں رہ سکیں، امریکا میں پاکستان کا بہت منفی تاثر ہے،صرف بیوروکریٹک سطح پر کام ہوا تو معاملات آگے نہیں بڑھ سکیں گے، عمران خان اور ڈونلڈ ٹرمپ دونوں غیر روایتی شخصیات ہیں اگر دونوں میں کوئی ذاتی تعلق بن جائے تو معاملات آگے بڑھ سکتے ہیں۔سینئر صحافی دی نیوز مہتاب حیدر نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام پورا کرنے کیلئے سب سے زیادہ انحصار ایف بی آر پر ہے، حماد اظہر کو ریونیو ڈویژن کا چارج دینے سے مشیر خزانہ حفیظ شیخ سمجھے کہ ان کے اختیارات کو کم کردیا گیا ہے، اطلاعات کے مطابق انہوں نے وزیراعظم سے اس معاملہ پر بات بھی کی، سمجھ نہیں آتا کہ پی ٹی آئی میں فیصلوں سے پہلے مشاورت کیوں نہیں ہوتی ہے، حماد اظہر کی چیئرمین ایف بی آر کے ساتھ اچھی کیمسٹری بن چکی تھی ۔صدر کے سی سی آئی جنید اسماعیل نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے تاجروں سے ملاقات میں واضح ورژن دیا ہے، حفیظ شیخ نے اس سے پہلے یہ بات کردی کہ سی این آئی سی کے بغیر ہم نہیں چل سکتے ، سی این آئی سی لاگو ہوگا ،لوکل ٹریڈنگ میں ہم سیلز ٹیکس کو نہیں چھوڑیں گے، وزیراعظم نے تاجروں سے کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ شراکت دار بن کر چلیں، تاجر ابھی فرسٹریشن سے نہیں نکلا کہ آگے کیا ہوگا۔ معروف صنعتکار عارف حبیب نے کہا کہ کیپٹل مارکیٹ کے وفد کی وزیراعظم سے ملاقات میں اچھی گفتگو ہوئی، ہمارے میکرواکنامک فنڈامینٹلز کی طرف کام ہورہا ہے، پچھلی میٹنگ میں ڈاکٹر حفیظ شیخ کی کمٹمنٹس پوری کرنے سے متعلق بھی معاملہ اٹھایا، ہمارا ٹرن اوور کم ہوگیا ہے جبکہ کم ٹرن اوور اور کم مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں بڑے سرمایہ کار محتاط ہوجاتے ہیں، وزیراعظم سے ملاقات میں پرائیویٹائزیشن کی بھی بات ہوئی، آئی ایم ایف کے ٹارگٹس حاصل کرنے سے متعلق بھی حوصلہ افزا گفتگو ہوئی۔(ش س م)









Source link