30

موٹر سائیکل سوار شہری ، ساتھ جوان بیٹی اور 30 بور کی گولی کا خول ۔۔۔۔۔ شہری پراسرار انداز میں سڑک پر قتل ، اندرونی کہانی کیا نکلی ؟


کراچی (ویب ڈیسک) گلستان جوہر میں بیٹی کیساتھ موٹر سائیکل پر جانے والا شخص پر اسرار فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق شاہراہ فیصل تھانے کی حدود گلستان جوہر رابعہ سٹی کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا جسکی لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا


جہاں اسکی شناخت 60سالہ جاوید اقبال ولد قاری عبدالباری کے نام سے کی گئی۔ایس ایچ او صفدر مشوانی کے مطابق مقتول اپنی بیٹی کو گھر سے دارالصحت اسپتال چھوڑنے جا رہا تھاکہ نامعلوم سمت سے گولی اسکی گردن کے پچھلے حصے میں آ کر لگی جسکے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔مقتول کی بیٹی کے مطابق اسپتال جاتے ہوئے رابعہ سٹی کے قریب اچانک ایک فائر ہوا اور والد موٹر سائیکل سے گر گئے ،والد کو شدید زخمی حالت میں رکشہ میں ڈال کر اسپتال پہنچی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے ، مقتول کی بیٹی نے پولیس کو بتایا کہ ان کی کسی سے کوئی دشمنی یا لین دین کا کوئی معاملہ نہیں تھا ، پولیس کو جائے وقوع سے 30 بور پستول کا ایک خول ملا ہے ،مقتول جاوید اقبال ملیر جعفر طیار سوسائٹی کا رہائشی تھا اور پرائیویٹ کمپنی کا ملازم تھا ۔پولیس کے مطابق واقعہ کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔









Source link