28

آج کا پاک اسٹریلیا ٹاکرامکمل ہوگا یا بارش کی نذر ہوجائے گا ؟ میچ سے قبل حتمی اور پکی خبر دے دی گئی


لندن(ویب ڈیسک) برطانیہ کا موسم پاکستان کی بیٹنگ لائن کی طرح ہے جو ہر کسی کو حیران کر دیتا ہے اور محکمہ موسمیات کی پیش گوئیاں بظاہر غلط ثابت ہورہی ہیں۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹاؤنٹن کے کاؤنٹی گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے میچ سے متعلق امکان ظاہر کیا جارہا ہے


بارش کے امکانات کم ہوگئے ہیں اور یہ میچ مکمل ہوسکے گا۔ٹاؤنٹن میں گزشتہ روز کی بارش تھمنے کے بعد سخت سردی ہے اور آج میچ کے روز بھی ٹھنڈی ہوائیں چلیں گی اور دھوپ غائب رہے گی۔توقع ہے کہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہو جائے گا تاہم میچ کے دوران ہلکی بارش ہوسکتی ہے لیکن میچ مکمل ہونے کے امکانات روشن ہیں۔ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں بارش کی وجہ سے اب تک تین میچوں میں ایک بھی گیند پھینکی نہیں جا سکی اور ٹاؤنٹن میں پاکستان آسٹریلیا کے میچ کے بارے میں خدشات تھے کہ یہ میچ بھی بارش کی نذر ہوجائے گا۔ دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف فتح سے کھلاڑی پراعتماد ہیں اور آسٹریلیا کے خلاف بھی جارح مزاجی سے کھیلیں گے۔پاکستان اور دفاعی چیمپئن آسٹریلیا ورلڈکپ کے 17ویں میچ میں ٹاؤنٹن کے کاؤنٹی کرکٹ گراؤنڈ میں کل مدمقابل ہوں گے اور میچ بارش کے باعث متاثر ہوسکتا ہے۔میچ سے قبل قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ہم آسٹریلیا کے خلاف اسی جارح مزاجی سےکھیلیں گے جیسے انگلینڈ کے خلاف کھیلے تھے اور دونوں ٹیموں کے درمیان اچھے مقابلے کی توقع ہے۔سری لنکا کے خلاف میچ منسوخی سے کپتان سرفراز احمد ناخوش دکھائی دیے، ان کا کہنا تھا خواہش تھی کہ آسٹریلیا کے خلاف میچ سے قبل دو فتوحات حاصل کرلیتے لیکن موسم ہمارے اختیار میں نہیں۔سرفراز احمد نے مزید کہا کہ اسٹیون اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر کی واپسی سے آسٹریلوی ٹیم مضبوط ہوئی ہے۔









Source link