4

نواز شریف کے معالج کو ان سے ملنے نہیں دیا جاریا، مریم نواز


نواز شریف کو دل کی تکلیف ہوسکتی ہے، معائنہ ضروری ہے (فوٹو: فائل)

نواز شریف کو دل کی تکلیف ہوسکتی ہے، معائنہ ضروری ہے (فوٹو: فائل)

 لاہور: مریم نواز نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کے ڈاکٹر کو سارے دن کی کوشش کے باوجود ان سے ملنے نہیں دیا گیا۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ میاں نواز شریف کے ہاتھ میں تکلیف کا ہونا دل کا درد بھی ہوسکتا ہے، والد  کو ان کے معالج سے معائنہ کرانے کی ضرورت ہے جو ان کی پیچیدہ میڈیکل ہسٹری سے واقف ہیں لیکن پورے دن کی کوشش کے باوجود ڈاکٹر کو میاں نواز شریف سے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: کوٹ لکھپت جیل میں نوازشریف کو ٹھنڈ لگ گئی

واضح رہے کہ کوٹ لکھپت جیل میں قید سابق وزیر اعظم نواز شریف سے گزشتہ روز والدہ اور بیٹی مریم نواز سمیت دیگر اہل خانہ اور پارٹی رہنماؤں نے ملاقات کی تھی۔





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں