4

وزیر اعظم عمران خان کے حکم پر نوجوانوں کے لیے ترقی کے مواقع پیدا کر رہے ہیں، چینی کی جانب سے دعوت پاکستانی کی کامیابی ہے: عثمان ڈار



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان کے دورہ چین کے ثمرات ، پاکستان اور چینی حکام کے درمیان نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لیے سرکاری سطح پر اقدامات کا آغاز ہوگیا ہے، چین نے پاکستانی نوجوانوں کو دورہ چین کی دعوت دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق چین نے دفتر

خارجہ کو تحریری طور پر آگاہ کرتے ہوئے پاکستانی دفتر خارجہ کو کہا ہے کہ چین اور پاکستان کے درمیان نوجوانوں کی فلاح و بہببود کے حوالے سے کمیٹی قائم کی جائے گی اس حوالے سے چائینہ نے پاکستانی نوجوانوں کو دورہ چین کی دعوت دے دی ہے، یہ سب کچھ عمران خان کے دورہ چین کے ثمرات ہیں، اس حوالے سے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار اور چینی سفیر کے درمیان ملاقات ہوئی، ملااقات میں تمام معاملات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ اس موقع پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ چینی اور پاکستانی نوجوانوں کے درمیان تجربات کے تبادلے اور رابطوں کو بڑھایا جائے گا ، وزیر اعظم کی ہدایت پر ملکی یوتھ کے لیے تاریخی اقدامات کر رہے ہیں، چین کی جانب سے دعوت نامہ ملنا پاکستانی نوجوانوں کے لیے بڑی کامیابی ہے، ملائیشیا اور جرمنی سمیت دیگر ممالک کے ساتھ رابطہ کر رہے ، نوجوانوں کے لیے ترقی کے مواقع پیدا کیے جا رہے ہیں، جبکہ جو دعوت چین نے سرکاری سطح پر ددی ہے اسے قبول کر لیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : قدرت کے کاموں میں کون دخل دےسکا ہے ؟ ایک انسان کے سر کو دوسرے انسان کے دھڑ پر لگانے کا منصوبہ ناکام ، مگر یہ آپریشن کے دوران نہیں ہوا بلکہ ۔۔۔۔۔ خبر پڑھ کر آپ اللہ اللہ کر اٹھیں گے





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں