18

پاکستان میں بارشیں ہی بارشیں:اگلے48گھنٹوں میں کیا ہونے والا ہے؟ محکمہ موسمیات نےخطرے کی گھنٹی بجا دی



لاہور(ویب ڈیسک) پچھلے ایک ہفتے سے پنجاب کے جنوبی علاقے میں خاص طور پر مسلسل بارشیں ہو رہی ہیں جبکہ اب اپر پنجاب میں بھی بارشوں کی رفتار خاصی تیز ہو گئی ہے۔اس وقت بلوچستان،خیبر پختونخوا اور پنجاب میں شدید قسم کی بارشیں ہیں جس سے فصلوں کو خاطر خواہ نقصان پہنچنے

کے علاوہ جانی و مالی نقصان بھی ہوا ہے۔کئی لوگوں کے گھر گر گئے۔مویشیوں کے چارہ کے نقصان کے ساتھ گندم کی فصل جو پک کر تیار ہو چکی تھی وہ بھی خراب ہو چکی ہے۔پنجاب اور بلوچستان کے کچھ علاقوں میں تو بارشوں کا پانی سیلاب کی صورت میں گندم کی تیار فصلوں کے کھیتوں میں بھی پہنچ گیا ہے۔شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ صورت حال ابھی اور بھی چند دن رہے گی۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے عوام الناس کو مطلع کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بے وجہ گھر سے نہ نکلیں اور اپنے گھروں کی بھی حفاظت کریں کیونکہ48گھنٹوں میں ملک میں ایک شدید طوفان آنے والا ہے۔جس میں انتہائی تیز ہوا کے ساتھ مسلسل بارش بھی ہو گی۔موسم کی ایسی صورت حال تقریباً سات سال بعد ہونے جا رہی ہے۔یہ طوفان ان48گھنٹوں میں کسی وقت بھی آ سکتا ہے۔تاہم عوام کو چاہیے کہ اس حوالے سے احتیاطی تدابیرضرور اپنائیں۔بلاوجہ کے سفر سے گریز کریں اور بچوں کو بھی بغیر وجہ کے گھر سے نہ نکلنے دیں۔ممکن بارشوں کے طوفان کے پیش نظر اپنی اور اہل خانہ کی حفاظت کریں اور ایسے گھروں میں قطعی رہائش نہ رکھیں جن کے گرنے کا خدشہ ہو۔دیہات کے علاقوں میں رہنے والے ایسے لوگ جن کے گھر کچے ہیں وہ خاص طور پر احتیاط کریں اور ان علاقوں میں ہرگز نہ رہیں جہاں پانی کے اکٹھا ہونے اور سیلاب کی صورت اختیار کرنے کا خدشہ ہو۔بجلی کی تاروں اور کھمبوں سے بھی دور رہیں اور بچوں کو اکیلے بھی گھر سے باہر مت نکلنے دیں۔





Source link