25

گانے “میں ہارا” کے ٹیزر میں لڑکی کی تصویر کسی اداکارہ کی نہیں بلکہ۔۔۔۔۔ کس کی ہے ؟ پاکستانی اداکار و گلوکار آغا علی نے بتا دیا



اسلام آباد(ویب ڈیسک ) پاکستانی اداکار و گلوکار آغا علی نے کہا ہے کہ ان کے نئے گانے “میں ہارا ” کے ٹیزر میں دکھائی جانے والی لڑکی کی تصویر کسی بھی اداکارہ کی نہیں ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق آغا علی کے نئے گانے “میں ہارا” میں شائقین نے شبہ ظاہر

کیا ہے کہ یہ تصویر ان کی سابقہ منگیتر سارہ خان سے ملتی ہے جس پر انہوں نے افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ تصویر کسی بھی اداکارہ کی نہیں ہے بلکہ یہ گانا ہر اس انسان کے متعلق ہے جس کا دل ٹوٹا ہے اور میں بھی ان میں سے ایک ہوں۔ واضح رہے اداکارہ سارہ خان اور آغا علی پاکستان ڈراما انڈسٹری کے دو معروف نام ہیں۔دونوں کی گہری دوستی کسی رشتے میں بندھنے سے قبل ہی ختم ہوئی تو مختلف قیاس آرائیاں کی گئیں۔ آغا علی نے پہلی بار بریک اپ کے حوالے سے خاموشی توڑ دی۔ ڈراما سیریل تمہارے ہیں، میں ہاری پیا،میرے بے وفا اور بند کھڑکیاں سمیت کئی معروف ڈراموں کی اس مقبول جوڑی نے بارہا سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کو پسند کرنے کے حوالے سے بات کی اور اس سے قبل کہ یہ جوڑی شادی کے بندھن میں بندھتی، دونوں نے راہیں علیحدہ کرلیں جس پر ان کے پرستاروں کو خاصا دھچکا پہنچا۔ دونوں نے انسٹاگرام سمیت دیگر سوشل سائٹس سے ایک دوسرے کو ان فالو کرنے کے علاوہ تصاویر بھی ہٹائیں۔ سارہ خان کی جانب سے تو ابھی تک خاموشی ہے لیکن نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کرنے والے آغا علی نے بریک اپ کے حوالے سے بات کی ۔سارہ خان سے اتنا طویل اور قریبی تعلق ٹوٹنے پر آغا علی کا کہنا تھا کہ ایمانداری سے بتاؤں یہ میرے لیے مشکل ترین فیصلہ تھا۔ کئی ماہ تک میں کام نہیں کرسکا۔ مجھے بہت اکیلا پن محسوس ہوتا تھا





Source link