19

بھارتی جنگی ہیلی کاپٹر بحیرہ عرب میں گر کر تباہ


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی نیوی کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی نیوی کا ہیلی کاپٹر چیتک گر کر تباہ ہو گیا۔ بھارتی ہیلی کاپٹر بحیرہ عرب میں گر کر تباہ ہوا۔ بھارتی بحریہ نے ہیلی کاپٹر کے تباہ ہونے پر تحقیقات کا حکم دے دیا اور ابتدائی بیان میں کہاکہ ہیلی کاپٹر فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا۔حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ہیلی کاپٹر بحیرہ عرب میں گرنے سے قبل ہی تمام عملہ باحفاظت نکلنے میں کامیاب ہو گیا تھا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھارتی فضائیہ کے بھی کئی ہیلی
کاپٹر تباہ ہو چکے ہیں۔

loading…





Source link