15

عثمان بزدار ان ایکشن:کن 5 بڑوں کی چھٹی کروا دی؟بڑی بریکنگ نیوز آ گئی



گوجرانوالہ(ویب ڈیسک ) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے دورہ گوجرانوالہ کے دوران فرائض سے غفلت، رشوت ستانی اور عوامی شکایات پر 5افسران کو معطل کردیاگیا۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر فرائض سے غفلت برتنے کی عوامی شکایت پر گوجرانوالہ کے چیف ایگزیکٹو آفیسرایجوکیشن فاروق کو عہدے سے ہٹا کر معطل کر دیا گیا اور

تحصیلدار (گوجرانوالہ صدر) خواجہ ندیم اور سب رجسٹرار (رورل) انصر صغیر خان کو بھی معطل کر دیا گیا۔معطل افسران کے خلاف انکوائری کا آغاز کر دیا گیا،سنٹرل جیل کے دورے کے دوران رشوت ستانی کی شکایت پر انچارچ اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل اور وارڈرن فیصل کو معطل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے گزشتہ روز گوجرانوالہ کا دورہ کیا۔وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے جنرل بس سٹینڈ گوجرانوالہ میں پناہ گاہ کا افتتاح کیا۔ وزیراعلیٰ نے پناہ گاہ کا دورہ کیا اور پناہ گاہ میں فراہم کی جانے والے سہولتوں کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ نے جنرل بس سٹینڈ پر ٹریولر آئی سنٹر کا بھی افتتاح کیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ عوام کی خدمت کے ایجنڈے میں کسی کوبھی حائل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی جو افسر عوام کی خدمت نہیں کرے گا وہ عہدے پر برقرار نہیں رہ سکتا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے گزشتہ روزگکھڑ منڈی میں زیرتعمیر گکھڑ سپورٹس ارینا کا دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے زیرتعمیر گکھڑ سپورٹس ارینا کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا۔ وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گکھڑ سپورٹس ارینا تقریباً 37 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے گکھڑ سپورٹس ارینا کے زیر تعمیر کاموں کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ تعمیراتی کاموں کی کوالٹی کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے۔ سیکرٹری سپورٹس نے وزیراعلیٰ کو سپورٹس ارینا کی تعمیر سے متعلق امور سے متعلق بریفنگ دی۔





Source link