18

اپنا سب کچھ غریبوں میں بانٹ دینے کا دعویٰ کرنے والی شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی کا سارا کچا چٹھا کھل کر سامنے آ گیا



لاہور(ویب ڈیسک ) ن لیگ کے صدراور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی دوسری بیوی تہمینہ درانی کے نام بھی جائیداد کا انکشاف ہوا ہے۔ تہمینہ درانی نے کچھ عرصہ قبل کہا تھا کہ ان کے پاس کوئی جائیداد یا بینک اکاؤنٹ نہیں ہے اور انہوں نے اپنے تمام زیور اور پیسہ فلاح

کے کاموں کے لیے بانٹ دیا ہے۔یہ بات انہوں نے ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹر ویو دیتے ہوئے کہا تھی۔گزشتہ روز بھی انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں عبدالستار ایدھی مرحوم کی بیوہ بلقیس ایدھی سے ملاقات کرتے ہوئے ایک تصویر شئیر کی تھی اور انہوں نے کہا تھا کہ وہ ان سے بہت متاثر ہیں اور انہوں نے بلقیس ایدھی پر کتاب لکھنا شروع کر دی ہے۔لیکن گزشتہ روز ہی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے بتایا کہ تہمینہ درانی کے نام 3 فلیٹس اور جائیدادیں ہیں۔انہوں نے بتایا کہ یہ فلیٹس شہباز شریف کی پہلی بیوی نصرف شہباز کے اکاؤنٹ سے پیسے نکال کر خریدے گئے ہیں اور ان کے اکاؤنٹ مین یہ پیسے بے نامی کھاتوں سے آئے تھے۔اب نیب نے تہمینہ درانی کو ان کے مختلف کمپنیوں میں شئیرز کے حوالے سے تفتیش کے لیے سوال نامہ بھیج دیا ہے البتہ ان3فلیٹس کے حوالے سے نیب نے ابھی تک ان سے سوال نہیں کیا۔ سینئیر صحافی راؤف کلاسرا نے نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر تہمینہ درانی سے ان فلیٹس کے حوالے سے سوالات پوچھے جائیں تو مزید انکشافات ہونے کا امکان ہے۔ چند روز پہلے بھی تہمینہ درانی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا تھا کہ ان کے پاس لاہور مین ایک10مرلے کا گھر ہے اور اسلام آباد میں ایک 8مرلے کا فلیٹ ہے ۔تاہم اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ اپنا تمام پیسہ غریبوں میں بانٹ دینے کا دعویٰ کرنے والی سابقہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی اہلیہ کے پاس کئی جائیدایں ہیں۔





Source link