23

نئے سیکریٹری خارجہ سہیل محمود نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا –


اسلام آباد: نئے سیکریٹری خارجہ سہیل محمود نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا، اس موقع پر ان کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ نئے سیکریٹری خارجہ سہیل محمود نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نئے سیکریٹری کے عہدہ سنبھالنے کے بعد وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ان کی ملاقات ہوئی۔

واضح رہے کہ سہیل محمود بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر کے عہدے پر تعینات رہے۔ انہیں سابق سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کے سبکدوش ہونے کے بعد اس عہدے پر تعینات کی گیا۔

تہمینہ جنجوعہ نے گزشتہ روز دفتر خارجہ میں الوداعی ملاقاتیں کی تھیں اور کہا تھا کہ وہ 35 سال وزارت خارجہ میں خدمات انجام دینے کے بعد رخصت ہو رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے مجھے بہت کچھ دیا ہے، میں نے ملک کا جھنڈا ہمیشہ بلند رکھا۔ پاکستان کو بہت سے ملک حسد کی نظر سے بھی دیکھتے ہیں، ذرائع ابلاغ کی مدد اور حمایت ملکی خارجہ پالیسی کے فروغ کے لیے اہم ہے۔

اس موقع پر سہیل محمود نے اپنے پیش رو کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ تہمینہ جنجوعہ کا کیریئر بہت شاندار رہا ہے۔

Comments

comments





Source link