24

وفاقی کابینہ میں پھوٹ پڑ گئی ،عمران خان نے بھی ایمنسٹی سکیم کو پارٹی منشور کیخلاف قرار دیدیا،معاملہ کس پر چھوڑ دیا؟


اسلام آباد (آئی این پی )وزیراعظم عمران خان کے کھلاڑی اثاثہ جات ظاہر کرنے کی ایمنسٹی اسکیم کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ۔وفاقی کابینہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ،ایمنسٹی اسکیم پر وزرا دو حصوں میں تقسیم ہو گئے ،اکثریت نے مخالفت کی۔ ذرائع کے مطابق وزرانے اپنے کپتان عمران خان سے کہاکہ پی ٹی آئی تو ایمنسٹی اسکیموں کی مخالف رہی ہے اب عوام کو کیاجواب دیں گے؟۔وزیراعظم نے بھی ایمنسٹی اسکیم کو پارٹی منشورکے خلاف قرار دیا اور کہاکہ اگر اسکیم لانی ہے تو قوم کو اعتماد میں لینا ہوگا کہ اس کی ضرورت کیوں پیش آئی
۔عمران خان نے ایمنسٹی اسکیم پر مزید مشاورت کیلئے اجلاس آج دن 2 بجے طلب کرلیا ۔ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اگر اثاثہ جات ظاہر کرنے کی ایمنسٹی اسکیم لانی ہی ہے تو قوم کو اعتماد میں لینا ہو گا کہ اس کی ضرورت کیوں پیش آئی ہے ؟ جب تک پوری کابینہ مطمئن نہیں ہوگی، اسے منظور نہیں کریں گے ۔

loading…





Source link