16

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سی ڈی اے کوشادی ہالزگرانے سے روک دیا


عدالت نے شادی ہالزاور مارکیز سے متعلق تمام کیسزکو اکٹھا کرنے کی ہدایت کردی: فوٹو: فائل

عدالت نے شادی ہالزاور مارکیز سے متعلق تمام کیسزکو اکٹھا کرنے کی ہدایت کردی: فوٹو: فائل

 اسلام آباد: ہائی کورٹ نے سی ڈی اے کوشادی ہالزگرانے سے روکتے ہوئے درخواست پرحکم امتناع جاری کردیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں شادی ہالزگرانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ شادی ہالزریگولر کرانے کو تیار ہیں، بھاری فیسیں خلاف قانون ہیں، دیہی علاقوں میں قائم شادی ہالز سے فیسوں کی وصولی سی ڈی اے کا اختیارنہیں۔

جسٹس عامرفاروق نے ریمارکس دیئے کہ گزشتہ ہفتے بھی ایسے کیس میں ایک آرڈرکیا تھا۔ عدالت نے شادی ہالزاورمارکی مالکان کی درخواست پرحکم امتناع جاری کرتے ہوئے سی ڈی اے کوشادی ہالزگرانے سے روک دیا۔

عدالت نے سی ڈی اے سے دو ہفتوں میں جواب طلب کرتے ہوئے شادی ہالزاورمارکیوں کے متعلقہ تمام کیسزکو اکٹھا کرنے کی ہدایت کردی۔





Source link