16

چیف جسٹس اور وزیراعظم کے ڈیم فنڈ میں سے 10 کروڑ روپے غائب ، یہ رقم کس نے اور کیسے اڑائی ؟ تہلکہ خیز انکشاف – Hassan Nisar Official Urdu News Website



کراچی (ویب ڈیسک ) سندھ حکومت کے مشیر بیرسٹر مرتضی ٰوہاب نے ک عوام کو خبردار کرتے ہوئے کہاہے کہ تحریک انصاف نے ہمیشہ الزامات کی سیاست کی ہے ، حال ہی میں فیصل واوڈا کا ایک بیان ٹی وی پر نشر ہوا ہے جس میں وہ کہتے ہیں کہ ڈیم فنڈ میں براہ راست رقم جمع کروائیں۔

کسی کو کیش رقم نہ دیں، عمران خان نے کراچی میں 76کروڑ روپے ڈیم فنڈ کے لئے جمع کیے۔گورنر سندھ نے جب یہ رقم سابق چیف جسٹس کو دی تو انکشاف ہوا کہ رقم 66 کروڑ ہو گئی۔ سوال بنتا ہے کہ دس کروڑ کی رقم کہاں گئی؟۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ڈیم فنڈ کے نام پر ہیرا پھیری ہو رہی ہے،قوم کی امانت میں خیانت ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے بانی رکن اکبر ایس بابر مالیاتی الزامات لگائے ہیں تحریک انصا ف پر ،تحریک انصاف کی قیادت اکبر ایس بابر کے سوالات کے جواب کب دے گی؟۔مرتضیٰ ٰوہاب نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی رابطہ مہم سے وفاقی حکومت پریشان ہے۔ایک نئی مہم اٹھارہویں ترمیم کے خلاف چلائی جا رہی ہے۔ ایم کیو ایم والے جب ہمارے اتحادی تھے تب وہ اس ترمیم کے حامی تھے،اب جب وہ کسی اور کے اتحادی ہیں تو وہ اس ترمیم کو دھوکہ کہہ رہے ہیں۔مرتضی ٰوہاب نے کہا میرا اپوزیشن سے سوال ہے اٹھارویں ترمیم میں کیا خرابی ہے؟ آئین کے آرٹیکل 149کو استعمال کرنے کا مشورہ دینے والے آئین کے آرٹیکل 147،136اور 105کو بھی پڑھ لیں۔وزیر اعظم وزیر اعلیٰ سندھ سے مشورہ کرنے کے پابند ہیں۔ایم کیو ایم 40سال سے کراچی کا مقدمہ لڑ رہی ہے اگر آپ کراچی سے مخلص ہیں تو این ایف سی کے 120ارب روپے دلوانے کی بات کریں،کراچی کے عوام تنگ آچکے ہیں۔ انہوں نے کہا پاکستان تحریک انصاف کا تعلق نہ جمہور سے ہے نہ جمہوریت سے ہے۔ جس شخص نے ماضی میں جمہوریت کے خلاف سازش کی وہ پارلیمانی امور کا وفاقی وزیر بنا دیا گیا ہے۔(ش س م)





Source link