29

جعلی اکاونٹس کیس :آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور آج نیب راولپنڈی میں پیش ہوں گی


راولپنڈی : جعلی اکاؤنٹس کیس میں پیپلزپارٹی رہنما فریال تالپور کو نیب راولپنڈی نے آج طلب کرلیا ہے ، آصف زرداری کی ہمشیرہ نےممکنہ گرفتاری سےبچنے کیلئے عبوری ضمانت حاصل کرلی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جعلی اکاونٹس کیس میں سابق صدر  آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور  آج نیب راولپنڈی میں پیش ہوں گی ، فریال تالپور کو دن 11بجے نیب دفتر طلب کیا گیا ہے۔

فریال تالپور نیب کی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گی ، نیب کی مشترکہ جےآئی ٹی پوچھ گچھ کرے گی، انھیں  جوائنٹ وینچر کی تحقیقات سےمتعلق طلب کیاگیاہے۔

یاد رہے گذشتہ روز نیب طلبی کے بعد فریال تالپور نے نیب میں گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا، دائر درخواست میں موقف اختیارکیاگیاکہ نیب راولپنڈی نے 17 اپریل کو جے آئی ٹی کے  سامنے پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا ہے جو بدنیتی پر مشتمل ہے۔

درخواست میں کہاگیا تھا کہ نیب کی جانب سے جاری کیا گیا کال اپ نوٹس بدنیتی پر مشتمل ہے، درخواست گزار کو سیاسی اور ٹارگٹڈ انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور عدالت سے استدعا کی گئی کہ گرفتار ی کا اندیشہ ہے، عبوری ضمانت منظور کی جائے۔

مزید پڑھیں : جعلی اکاؤنٹس کیس، فریال تالپورکی کل نیب میں طلبی ، عبوری ضمانت حاصل کرلی

درخواست میں چیرمین نیب اور ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب فریق بنائے گئے تھے۔

بعد ازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے جعلی اکاونٹس کیس میں آصف زرداری کی بہن فریال تالپور کی 10درخواست پر سماعت کرتے ہوئے 10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض 29اپریل تک عبوری ضمانت منظور کرلی تھی۔

دورانِ سماعت جسٹس عامر فاروق نے فریال تالپور کے وکیل فاروق ایچ نائیک سے استفسار کیا کہ کیا یہ کوئی مختلف انکوائری ہے؟ اس پر فاروق نائیک نے بتایا کہ جی یہ الگ معاملہ ہے۔

واضح رہے کہ فریال تالپور نے جعلی اکاﺅنٹس کیس میں 29 اپریل تک عبوری ضمانت کررکھی ہے۔

Comments

comments





Source link