14

پانامہ اورالعزیزیہ توکچھ بھی نہیں ۔۔۔ شریف فیملی کے خلاف ہوش اڑادینے والےاسکینڈلز منظرعام پرآگئے ، حکومت ایکشن میں آگئی


لاہور (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت اجلاس میں شریف فیملی کے خلاف نئے کیسز دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں وفاق اور صوبائی حکومتوں کے اداروں نے مواد اکٹھا کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق آج لاہور میں وزیراعظم کے زیر صدارت ہونے والے اہم اجلاس میں

شریف خاندان کے خلاف نئے کیسز دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق وفاق اور صوبائی حکومتوں کے اداروں نے شریف خاندان کیخلاف نئے کیسز کے لیے مواد اکٹھا کر لیا ہے۔ صوبائی وزیر میاں محمود الرشید نے اجلاس کے بعد میڈیا کو بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے وزرا کو شریف خاندان کی کرپشن بے نقاب کرنے کا ٹاسک دیا ہے۔ شریف خاندان کیخلاف پہلے پرانے کیس تھے، اب نئے کیس دائر ہونگے، دوسری جانب خبر یہ ہے کہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ 30 جون تک سارے چور سلاخوں کے پیچھے ہوں گے، عمران خان کو کہا تھا نواز مر جائیں گے پیسے نہیں دیں گے۔ ’ن لیگ کفن میں جیب لگوا کر ساتھ لے کر جائے گی‘۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سال جب سکھ آئیں گے تو سری پنجہ اسٹیشن مکمل ہوگا۔ 15 اپریل کو میں خود سکھ مہمانوں کو خدا حافظ کہوں گا۔شیخ رشید نے کہا کہ پنجہ صاحب کے لیے 25 کروڑ کا منصوبہ ہے، دیوار بھی بنا رہے ہیں۔ اسٹیشن کے اطراف تجاوزات کو جلد ختم کر دیا جائے گا۔ آئندہ سال تک ایک تاریخی اسٹیشن بنا دیں گے۔ اگر 27 اپریل کو ایم ایل ون پر دستخط ہوگئے تو ڈیڑھ لاکھ روزگار پیدا ہوگا۔ اور اب خبر ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت اجلاس میں شریف فیملی کے خلاف نئے کیسز دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جن پر جلد عمل ہوگا۔





Source link