23

اوور سیز پاکستانیوں نے پاکستان سے محبت کی انتہا کر دی ۔۔۔ 9 ماہ کے اندر اپنے وطن پر کتنی رقم نچھاور کی؟ رپورٹ جاری


کراچی (نیوز ڈیسک) بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں نے اپنا پیسہ وطن پر نچھاور کردیا، ترسیلات زر میں 9 ماہ کے دوران 9 فیصد کا ریکارڈ اضافہ، 16 ارب ڈالرز سے زائد بھیجے گئے، اسٹیٹ بینک نے رپورٹ جاری کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی وفاقی حکومت کو بڑے تجارتی خسارے کے

باعث ڈالرز کی کمی کا سامنا ہے۔ اسی باعث حکومت کی جانب سے دوست ممالک چین، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے علاوہ آئی ایم ایف سے قرض حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ایسے میں اب اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے ایک خصوصی رپورٹ جاری کی گئی ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ترسیلات زر کے حوالے سے رپورٹ جاری کی ہے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔رواں سال بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں نے گزشتہ برس کے مقابلے میں زائد رقوم پاکستان بھیجی ہیں۔رواں مالی سال کے 9 ماہ کے دوران بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے 16 ارب ڈالرز سے زائد کی رقوم پاکستان بھیجی گئی ہیں۔ ریکارڈ تعداد میں غیر ملکی کرنسی موصول ہونے سے حکومت پر بیرونی ادائیگیوں کا بوجھ کسی حد تک کم ہوا ہے۔ اس حوالے سے حکومت کا کہنا ہے کہ بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات اور معاونت فراہم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔کوشش ہے کہ بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کی ضروریات کا زیادہ سے زیادہ خیال رکھا جائے، تاکہ پھر اپنی حکومت سے مطمئن ہو کر پاکستانیوں کی جانب سے زیادہ سے زیادہ رقوم پاکستان بھیجی جائیں۔ بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے زیادہ تعداد میں رقوم پاکستان بھیجے جانے سے حکومت کو بیرونی قرضوں پر زیادہ انحصار نہیں کرنا پڑے گا۔





Source link