7

رات کی تاریکی میں سابق صدر کی گرفتاری کا آپریشن ، نیب نے اچانک گھر پرچھاپہ ماردیا، اس وقت کیا حالات ہیں ؟ تازہ ترین اطلاعات جانیے – Hassan Nisar Official Urdu News Website


اسلام آباد(ویب ڈیسک) قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق صدرآزاد کشمیر راجہ ذوالقرنین کے گھر چھاپا مارا ہے.تفصیلات کے مطابق نیب کی یہ کارروائی روالپنڈی میں عمل میں آئی، نیب کی ٹیم گھرکےاندر موجود ہے.نیب نے یہ چھاپہ رینٹل پاوراسکینڈل میں ملوث افرادکی گرفتاری کے لئے مارا گیا، چھاپے کا مقصد سابق صدر

کے بیٹے عمرذوالقرنین کو گرفتار کرنا ہے.نیب ذرائع کے مطابق عمرذوالقرنین پر کار کے رینٹل پاور کیس میں کمیشن لینے کا الزام ہے، راجہ ذوالقرنین کےدونوں بیٹوں پر منی لانڈرنگ کا بھی الزام ہےنیب ٹیم ڈپٹی ڈائریکٹراسدجنجوعہ کی سربراہی میں گرفتاری کے لئے پہنچی، ٹیم کے پاس راجہ عمرذوالقرنین کےوارنٹ گرفتاری بھی موجود ہے. یاد رہے کہ اس سے قبل خبر یہ تھی کہ نیب لاہور نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی گرفتاری کے لئے ماڈل ٹاؤن میں شہباز شریف کے گھر پر چھاپہ مارا۔ حمزہ شہباز نے نیب ٹیم کو گرفتاری نہ دی جبکہ گارڈز نے مزاحمت کی اور لیگی کارکنوں نے گیٹ کے باہر احتجاج کر تے ہوئے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ نیب ٹیم کے مطابق حمزہ شہباز کے گاڑدز کی جانب سے غنڈہ گردی کا مظاہرہ کیا گیا اور نیب ٹیم کو زدوکوب اور بعض اہلکاروں کے کپڑے پھاڑنے کے علاوہ جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں۔ جس پر نیب حکام نے مقدمہ درج کرانے کے لئے تھانے درخواست دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق احتساب بیورو لاہور کی ٹیم نے شہباز شریف کی رہائش گاہ، 96 ایچ ماڈل ٹاؤن پر پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی گرفتاری کے لئے اچانک چھاپہ مارا۔ نیب کی ٹیم حمزہ شہباز کی آمدن سے زائد اثاثہ جات اور مبینہ منی لانڈرنگ کے کیس میں گرفتار ی کے لیے وہاں سوا گھنٹے تک موجود رہی۔ نیب نے رہائش گاہ میں موجود ملازمین کو باہر نکال دیا گیا۔ مگر حمزہ شہباز نے نیب ٹیم کو گرفتاری دینے سے انکار کر دیا تھا۔





Source link