24

سابق صدرآزاد کشمیرراجہ ذوالقرنین کے گھر نیب کا چھاپہ


اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق صدرآزاد کشمیر راجہ ذوالقرنین کے گھر چھاپا مارا ہے.

تفصیلات کے مطابق نیب کی یہ کارروائی روالپنڈی میں عمل میں آئی، نیب کی ٹیم گھرکےاندر موجود ہے.

چھاپے کا مقصد سابق صدر کے بیٹے عمرذوالقرنین کو گرفتار کرنا ہے

نیب ذرائع

نیب نے یہ چھاپہ رینٹل پاوراسکینڈل میں ملوث افرادکی گرفتاری کے لئے مارا گیا، چھاپے کا مقصد سابق صدر کے بیٹے عمرذوالقرنین کو گرفتار کرنا ہے.

نیب ذرائع کے مطابق عمرذوالقرنین پر کار کے رینٹل پاور کیس میں کمیشن لینے کا الزام ہے، راجہ ذوالقرنین کےدونوں بیٹوں پر منی لانڈرنگ کا بھی الزام ہے

نیب ٹیم ڈپٹی ڈائریکٹراسدجنجوعہ کی سربراہی میں گرفتاری کے لئے  پہنچی، ٹیم کے پاس راجہ عمرذوالقرنین کےوارنٹ گرفتاری بھی موجود ہے.

(اپ ڈیٹس جاری ہیں)

Comments

comments





Source link