16

حکومت کا بڑا کھڑاک ۔۔۔ عمران خان کے لاہور پہنچتے ہی پنجاب میں بڑی تبدیلیاں کردی گئیں


لاہور (ویب ڈیسک) وزیرقانون پنجاب راجہ بشارت نے کہا ہے کہ اقتدار کو صحیح معنوں میں نچلی سطح پر منتقل کرنا چاہتے ہیں.ان خیالات کا اظہار انھوں‌ نے اپنی میڈیا بریفنگ میں کیا، ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی نمائندوں کو با اختیار بنایا جائے گا، نئےنظام میں عوام اپنے فیصلوں سے پیسے

خرچ کرتے ہیں،نئے نظام سے اختیارات نچلی سطح تک پہنچائے جائیں گے، شہری علاقوں میں میٹروپولیٹن کارپوریشن ہوگی.راجہ بشارت نے کہا کہ نئے بلدیاتی نظام میں عوام کا پیسہ عوام پرہی خرچ ہوگا، اقتدار کو صحیح معنوں میں نچلی سطح پرمنتقل کرنا چاہتے ہیں، نیا بلدیاتی نظام وزیراعظم کے وژن کےعین مطابق ہے.وزیر قانون پنجاب نے کہا کہ ہمارا مقصد عوام کو ہر صورت ریلیف فراہم کرنا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ عوام اپنے ہاتھوں سے پیسہ خرچ کریں، کوشش ہے کہ بجٹ سیشن سے پہلے یہ نظام لےکرآئیں.راجہ بشارت نے کہا کہ ہمارا مقصد عوام کو بااختیار بنانا ہے، بلدیاتی نظام سے متعلق ایک قدم آگے بڑھے ہیں، نئے بلدیاتی نظام سے لوگوں کے مسائل حل ہوں گے، نئے بلدیاتی نظام پروزیراعظم کی رہنمائی حاصل رہی، عوام کوفیصلہ سازی میں شامل کرنااور بااختیار بنانا ہے، دوسری جانب خبر یہ ہے کہ کراچی سے دھابیجی جانے والی ‘دھابیجی ایکسپریس’ افتتاح کے چند ماہ بعد ہی بند کردی گئی۔صدر مملکت عارف علوی نے 31 اکتوبر 2018 کو دھابیجی ایکسپریس کا افتتاح کیا تھا جس کے حوالے سے ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مالی خسارے کے باعث دھابیجی ایکسپریس کو بند کردیا گیا ہے۔ ریلوے انتظامیہ کے مطابق کرایہ اور مسافر دونوں کم تھے جس کے باعث دھابیجی ایکسپریس کو بند کرنا پڑا۔کراچی کے ملازمت پیشہ افراد اور دیگر عام عوام دھابیجی ایکسپریس سے مستفید ہوتے تھے جس کی بندش کے بعد کراچی کی سڑکوں پر ٹریفک میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔یاد رہے کہ دھابیجی ایکسپریس اس سے قبل 2007 میں معطل کی گئی تھی ۔





Source link