20

عمران خان نے ثابت کر دیا کہ ’’ اقبال ہمیشہ دیر سے ہی آتا ہے۔۔۔ ‘‘ وزیر اعظم کا شاندار اقدام ، پوری قوم کے دل جیت لیے


لاہور (نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے حکومت کی جانب سے سانحہ ساہیوال کے متاثرین کے ورثاء میں چیک تقسیم کئے جنہوں نے بدھ کو یہاں وزیراعظم سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نے ورثاء سے گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ

انسانی جان کے ضیاع کا کسی صورت ازالہ نہیں کیا جا سکتا، حکومت متاثرین کے دکھ درد میں برابر کی شریک ہے۔ یاد رہے کہ رواں برس 19 جنوری کو سی ٹی ڈی نے ساہیوال میں کارروائی کرتے ہوئے ایک گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہوئے تھے۔ ہلاک ہونے والوں میں ذیشان ، خلیل ، خلیل کی اہلیہ نبیلہ اور ان کی بیٹی اریبہ شامل تھی۔ فائرنگ کے دوران ایک بچہ گولی لگنے اور ایک بچی شیشہ لگنے سے زخمی بھی ہوئے۔ ہلاک ہونے والے خلیل اور نبیلہ بچ جانے والے تین بچوں کے والدین تھے جبکہ اریبہ ان بچوں کی بڑی بہن تھی جو ساتویں جماعت کی طالبہ تھی۔ اور ان کے ساتھ موجود ذیشان ان کا محلے دار تھا ، ذیشان بطور ڈرائیور خلیل کے خاندان کے ساتھ گیا تھا جسے سی ٹی ڈی نے دہشتگرد قرار دیا تھا۔





Source link