22

اب ان لوگوں کو بجلی بالکل مفت ملے گی ۔۔۔۔ حکومت نے عوام کیلئے شانداراعلان کردیا


تھر(ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے تھرکول پاور پراجیکٹ کے موقع پر مقامی افراد کو مفت بجلی دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کرکے دکھایا، یہ ہوتا ہے نیا پاکستان۔ تھرکول پاور پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا

کہ آج تھر کی زمین سے کالا سونا نکل رہا ہے، اس کو کہتے ہیں بہتر حکمرانی، اس کو کہتے ہیں میگا پروجیکٹ، حکومت نجی شعبے کیساتھ ملکر اچھا کام کر سکتی ہے، پیپلز پارٹی نے جو تھر میں کر کے دیکھایا ہے اس کو کہتے ہیں گڈ گورننس، آج کا دن پاکستان کی تاریخ کیلئے اہمیت رکھتا ہے،آج ہمارا یوم دستور بھی ہے یہ وہ دن ہے جب شہید ذوالفقار بھٹو نے ہمیں آئین دیا، آج فخر محسوس ہورہا ہےکہ 1994 میں شہید بے نظیر بھٹو اور عبداللہ شاہ نے اس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا، آج ہم اور مراد علی شاہ اس منصوبے کا افتتاح کررہے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ کوئلہ مقامی لوگوں کا تھا اس لیے سب سے پہلے ان کا حق بجلی کا تھا، اس لیے تھر کے مقامی غریبوں کو سندھ حکومت بجلی مفت دے گی، اسلام کوٹ اور تھر والوں کے بجلی کے بل سندھ حکومت ادا کرے گی جبکہ سندھ حکومت کو تھرپارکر میں این ای ڈی یونیورسٹی کا کیمپس کھولنے کی بھی ہدایت کی ہےاور کہا ایک نہیں 2 یونیورسٹیز ہونی چاہئیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے نام لئے بغیر وزیر اعظم عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیا اور ان کی طرز حکمرانی پر بھی تنقید کی۔ دوسری جانب خبر یہ ہے کہ کراچی سے دھابیجی جانے والی ‘دھابیجی ایکسپریس’ افتتاح کے چند ماہ بعد ہی بند کردی گئی۔صدر مملکت عارف علوی نے 31 اکتوبر 2018 کو دھابیجی ایکسپریس کا افتتاح کیا تھا اور مالی خسارے کے باعث دھابیجی ایکسپریس کو بند کردیا گیا ہے۔





Source link