20

وزیر دفاع پرویز خٹک بھی نہ بچ سکے ، بڑی کارروائی کی خبرآگئی – Hassan Nisar Official Urdu News Website


پشاور (نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی نے وزیر دفاع اور سابق وزیراعلیٰ خیبر پختون خواہ پرویز خٹک کیخلاف کمر کس لی ہے اور ان کیخلاف نیب جانے کااعلان کر دیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما ہمایوں خان اور فیصل کریم کنڈی کل نیب کو درخواست دیں گے جس میں

موقف اختیار کیا جائے گا کہ بی آر ٹی منصوبہ عوام کیلئے عذاب بن گیاہے اور خزانے پر بھی بوجھ ہے ، منصوبہ بندی کے فقدان کے باعث خزانے کو اربوں روپے کا نقصان ہواہے ۔ جبکہ دوسری جانب سابق صدر آصف زرداری کی عبوری ضمانت پر نیب نے جواب تیار کر لیا جو جمعہ کو اسلام آبادہائیکورٹ جمع کرایا جائے گا۔ نیب کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری ضمانت کے حق دارنہیں،ان کی درخواست مستردکی جائے،نیب کا کہنا ہے کہ آصف زرداری تفتیش میں تعاون نہیں کررہے اس لئے ان کی گرفتاری ضروری ہے،نیب نے مزید کہا کہ سابق صدر کےخلاف ٹھوس شواہدہیں اس لئے ضمانت ختم کی جائے۔ نیب جمعہ کواسلام آبادہائیکورٹ میں جواب جمع کرائےگا ،29 اپریل کوآصف زرداری کی ضمانت پرحتمی دلائل ہوں گے،آصف زرداری نے منی لانڈرنگ اوردیگرکیسزمیں ضمانت کی استدعاکررکھی ہے ،آصف زرداری کی درخواست ضمانت پرفیصلہ حتمی دلائل کے بعدہوگا۔ واضح رہے کہ آج صبح اسلام آباد ہائیکورٹ میں آصف زرداری اور فریال تالپور کی جعلی اکاﺅنٹس کیس میں عبوری ضمانت میں توسیع سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی تھی،نیب کے جواب داخل نہ کرنے پر عدالت نے سابق صدر کی عبوری ضمانت میں 29 اپریل تک توسیع کردی۔





Source link