31

پی آئی اے کی ائیر ہوسٹس پیرس میں لاپتہ،اس خاتون کا تعلق پاکستان کے کس شہر سے ہے؟


لاہور(ویب ڈیسک ) قومی ائیر لائن پی آئی اے کی ائیر ہوسٹس پیرس میں لاپتہ ہوگئی ، ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے شازیہ کیخلاف محکمہ جاتی کاروائی شروع کردی ہے اور پیرس میں اسٹیشن منیجر نے پولیس کو رپورٹ درج کرادی تھی۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی فضائی میزبان پیرس پہنچنے

پر لاپتہ ہوگئی۔ لاہور سےتعلق رکھنے والی ائیر ہوسٹس دوران ڈیوٹی پیرس سےلاپتہ ہوئی۔ فضائی میزبان شازیہ گزشتہ روز لاہور سے پیرس کی فلائٹ پی کے 733پر گئی تھی۔بیس انچارج نےمبینہ طور پر سفارشی بنیادوں پر پیرس کی ڈیوٹی لگائی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے ائیر ہوسٹس پیرس کے ہوٹل میں جاکر لاپتہ ہوئی۔ پی آئی اے ترجمان نے پیرس میں پی آئی اے کی فضائی میزبان لاپتہ ہونے پر وضاحت کرتے ہوئے کہا فضائی میزبان شازیہ6اپریل کو سیالکوٹ سے پیرس پہنچی تھی ۔گزشتہ روز پرواز734کے ذریعے لاہور پہنچنا تھا۔شازیہ کیخلاف محکمہ جاتی کاروائی شروع کردی ہے۔ترجمان نے کہا فضائی میزبان کا کوئی استعفیٰ موصول نہیں ہوا ہے، پیرس میں موجود پی آئی اے کےاسٹیشن منیجر نے پولیس کو رپورٹ درج کرادی تھی۔یاد رہے ستمبر 2018 میں بھی پی آئی اے کی فضائی میزبان کینیڈا پہنچنے پر پرسرار طور پر لاپتہ ہوگئی تھی ۔ فریحہ نامی ایئر ہوسٹس پی کے789سے ٹورنٹو کی پرواز پر تعینات تھی۔پرواز کے ٹورنٹو پہنچنے پر دیگر عملے کے ساتھ جہاز سے ہوٹل جانے کیلئے روانہ ہوئی تاہم فضائی میزبان فریحہ مختار مبینہ طور پر ایئرپورٹ سے باہرنہیں آئی اور پی آئی اے حکام سے رابطے میں بھی نہیں رہی۔فضائی میزبان کے پراسرار لاپتہ ہونے پر پی آئی اے انتظامیہ نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا تھاجبکہ کینیڈا کی پولیس کے پاس بھی اطلاع درج کرادی تھی۔بعد ازاں یہ بات سامنے آئی تھی کہ فریحہ مختار ماضی میں مختلف مجرمانہ سرگرمیوں ملوث رہی۔انہوں نے پی آئی اے میں بی کام کی جعلی ڈگری جمع کراکر نوکری حاصل کی۔





Source link