14

بلاول آج سے میری اس کرسی پر تم بیٹھو گے ۔۔۔ شہباز شریف نے (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کو ایک کرنے کے لیے بلاول بھٹو کو کیابڑا تحفہ دے ڈالا ؟


اسلام آباد(ویب ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلزپارٹی میں قربتیں بڑھنے لگیں، اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے اپنے چیمبر پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو دینے کافیصلہ کیا ہے جبکہ چیمبر کی تزئین و آرائش کا کام جاری ہے۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی

شہبازشریف کے پاس اس وقت دو چیمبرز ہیں ایک چیمبر انہیں بطور قائد حزب اختلاف ملا ہوا ہے جبکہ دوسرا چیمبر انہیں بطورچیئرمین پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی ملاہوا ہے لیکن وہ اپوزیشن لیڈر والا چیمبر ہی استعمال کرتے ہیں ۔شہبازشریف نے دوسرا چیمبر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو دینے کافیصلہ ہے اور اس چیمبر کی تزئین و آرائش کا کام بھی جاری ہے،جبکہ پیپلزپارٹی کے رہنما بھی مختلف اوقات میں آکر چیمبر کی تزئین و آرائش معائنہ کرتے رہتے ہیں اور مختلف ہدایات دیتے رہتے ہیں ۔





Source link