14

بریکنگ نیوز :عدالت نے حمزہ شہباز کو خوشخبری سنا دی – Hassan Nisar Official Urdu News Website


لاہور (ویب ڈیسک ) ن لیگی رہنما حمزہ شہباز کی رمضان شوگر ملز اور صاف پانی سکینڈل میں عبوری ضمانت منظور کر لی گئی۔ لاہور ہائیکورٹ نے نیب کو 17 اپریل تک حمزہ شہباز کو گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔ ن لیگی رہنما حمزہ شہباز شریف نے 2 کرپشن سکینڈلز میں ممکنہ

گرفتاری کے پیش نظر لاہور ہائیکورٹ سے عبوری ضمانت حاصل کر لی۔ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نے نیب کیسز رمضان شوگر ملز اور صاف پانی سکینڈلز میں عبوری ضمانت کیلئے الگ الگ درخواستیں دائر کر دیں۔ حمزہ شہبازنے درخواستوں میں خدشہ ظاہر کیا کہ نیب انھیں بھی کسی اور انکوائری میں بلا کر رمضان شوگر اور صاف پانی سکینڈل میں گرفتاری کر لے گا۔ لاہور ہائیکورٹ نے وکلائے فریقین کے دلائل سننے کے بعد حمزہ شہباز کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی۔حمزہ شہباز کو آج نیب نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کے ریفرنس میں طلب کر رکھاہے ۔ نیب لاہور میں پیشی سے قبل حمزہ شہباز نے گرفتاری سے بچنے کیلئے عبوری ضمانت کروائی ہے۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلزپارٹی میں قربتیں بڑھنے لگیں، اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے اپنے چیمبر پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو دینے کافیصلہ کیا ہے جبکہ چیمبر کی تزئین و آرائش کا کام جاری ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف کے پاس اس وقت دو چیمبرز ہیں ایک چیمبر انہیں بطور قائد حزب اختلاف ملا ہوا ہے جبکہ دوسرا چیمبر انہیں بطورچیئرمین پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی ملاہوا ہے لیکن وہ اپوزیشن لیڈر والا چیمبر ہی استعمال کرتے ہیں ۔شہبازشریف نے دوسرا چیمبر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو دینے کافیصلہ ہے اور اس چیمبر کی تزئین و آرائش کا کام بھی جاری ہے،جبکہ پیپلزپارٹی کے رہنما بھی مختلف اوقات میں آکر چیمبر کی تزئین و آرائش معائنہ کرتے رہتے ہیں اور مختلف ہدایات دیتے رہتے ہیں ۔





Source link