31

میرا بیٹا بہت بڑا فراڈ ہے ، اس نے کینیڈا کی ایک خاتون اور اسکے شوہر کو بلیک میل کیا اور ۔۔۔۔۔ لاہور کا ایک باپ اپنے ہی بیٹے کے خلاف گواہ بن کر عدالت میں پہنچ گیا – Hassan Nisar Official Urdu News Website


لاہور(ویب ڈیسک)ایڈیشنل سیشن جج نعیم شکیل کی عدالت میں جعلی وکیل کے خلاف اس کا والد بھی پیش ہوگیا۔متاثرہ باپ نے عدالت کوبتایا کہ اس کے بیٹے نے اسے اور اس کی ماں کو بھی فراڈ کرنے سے نہیں بخشا۔عدالت نے ملزم کی جانب سے دائر عبوری ضمانت کی درخواست پر مزیدسماعت 16اپریل تک ملتوی کردی۔

تفصیلات کے مطابق عدالتی سماعت کے موقع پرچیئرمین اینٹی کرپشن کمیٹی پنجاب بار کونسل میاں فیض نے عدالت میں پیش ہوکر کہا کہ ارشد جوئیہ جعلی وکیل ہے۔پنجاب بار نے بھی اس کے خلاف ایف آئی آر درج کرارکھی ہے ۔درخواست ضمانت پر سماعت شروع ہوئی تو جعلی وکیل ملزم ارشد جوئیہ کے والد حاجی محمد علی نے عدالت کو بتایا کہ اس کے بیٹے کے خلاف فراڈ اور جعل سازی کے درجنوں مقدمات درج ہیں۔اس کا بیٹا جعلی وکیل بنا ہوا ہے۔فراڈ کرنا اس کی عادت بن چکی ہے۔جائیداد کے لئے ماں باپ کو بھی اس نے مردہ ظاہر کردیا۔ملزم نے کینیڈا میں رہنے والے پاکستانی یونس اور اس کی بیوی کوبلیک میل کیا اور ان سے 70 لاکھ روپے رقم کی ادائیگی کا مطالبہ کیا۔ملزم نے ان کے گھر جعلی لیگل نوٹس بھیجا۔ جس پر یونس کی بیوی نے ملزم ارشد جوئیہ کے خلاف کیس دائر کیا ہوا ہے ۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق ا یڈیشنل سیشن جج رائے نواز نے قتل کے مقدمہ میں ملوث9 ملزمان کو راضی نامہ کی بنیاد پر بری کرنے کا حکم دے دیاہے۔ملزموں پر 2010 میں تھانہ شفیق آباد پولیس نے عباس نامی شہری کو قتل کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرکھاتھا۔ملزمان پر الزام تھا کہ انہوں نے رشتہ کے تنازع پر عباس کو قتل کردیاتھا۔جس پر پولیس نے ان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد تفتیش مکمل کرکے چالان عدالت میں بھجوادیاتھا۔عدالت میں گزشتہ روز مقدمہ مدعی کی جانب سے بتایا گیا کہ ان کی صلح ہوگئی ہے ۔جس پرفاضل جج نے ملزمان شاہدجاوید، سلیم، مخدوم،حسین ، قمروغیرہ کوبری کرنے کا حکم دے دیاہے ۔(ش س م)





Source link