15

آصف زردای آپے سے باہر ۔۔۔ عدالت میں پیشی کے دوران غصے میں تمام اخلاقیات بھول گئے ، صحافی کے ایک سوال پر کیا شرمناک حرکت کر ڈالی ؟


اسلام آباد (ویب ڈیسک ) آج سابق صدر آصف علی زرداری احتساب عدالت عدالت میں پیش ہوئے۔سابق صدر آصف علی زرداری اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر غصے میں نظر آئے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اس موقع پر صحافی نے آصف علی زرداری سے سوال کیا کہ کیاآپ کی

ضانت ہو جائے گی؟ جس پر آصف زرادری غصے میں آگئے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے سابق صدر نے صحافی کا موبائل لے کر بند کر دیا۔دو روز قبل احتساب عدالتپیشی کے موقع پرغیررسمی گفتگوکرتے ہوئے سابق صدرپاکستان آصف علیزرداری نےعدالت میں بیٹھنے سے متعلق کہاکہ میاں صاحب تو بڑے لوگ ہیں ، ہم چھوٹے لوگ ہیں ،مریم نوازکی طرح فریال تالپورکے عدالت بیٹھنے سے متعلق سوال پرآصف زرداری نے صحافی سے کہا کہ آپ تو خوش ہے نا جبکہ سیاسی لیڈرشپ کے عدالتوں میں پیش ہو نے اور پرویزمشرف کے پیش نہ ہونے سے متعلق سوال پران کاکہناتھا کہ مشرف کو پیش کرنے کے معاملے پر اسٹیبلیشمنٹ کو پوچھنا چاہیے ،عدالت سے واپسی پر آصف علی زرداری نے شعرپڑھاکہ یہ تووہی جگہ ہے گزرے تھے ہم جہاں سے اورکسی سوال کا جواب دیے بغیرنکل گئے۔جعلی بینک اکاو نٹس کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور پیر کو اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے آصف زرداری سمیت تمام 24 ملزمان کو طلب کر رکھا تھا جن میں فریال تالپور،حسین لوائی، طحہٰ رضا، انور مجید اور دیگر ملزمان شامل ہیں۔کیس کی سماعت احتساب عدالتکے جج محمد ارشد ملک نے کی۔ یہ مقدمہ اسی عدالت میں جاری ہے جہاں سے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں سزا ہوئی تھی۔ جعلی بینک اکائونٹس کیس کو کراچی کی بینکنگ کورٹ سے اسلام آباد کی احتساب عدالت منتقل کیا گیا تھا ,جہاں پیر کو آصف زرداری کو طلب کیا گیا۔ کیس کی سماعت16 اپریل تک ملتوی کردی گئی تھی۔





Source link