11

کل ایسا کیا ہو گیا کہ ایک لڑکی اپنی جان بچانے کے لیے 4 لڑکوں کے ہمراہ سڑکوں پر بھاگتی رہی ؟ یہ کون تھی اور معاملہ کیا تھا ؟ – Hassan Nisar Official Urdu News Website


لاہور(ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے پسند کی شادی کرنے والی آمنہ بی بی کو شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی۔ عدالتی فیصلہ کے بعد جوڑے نے کمرہ عدالت سے نکلتے ہی دوڑ لگا دی۔ لڑکے کے دوست پہلے سے ہی پارکنگ میں گاڑی میں تیار بیٹھے تھے جو انہیں لے کر نکل گئے۔

پولیس والے لڑکی اور لڑکے کے پیچھے پیچھے دوڑتے رہے ۔عدالت نے آمنہ بی بی کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواستگزار نے موقف اختیار کیا کہ مجھے کسی نے اغوا نہیں کیا اپنی مرضی سے ریاض کے ساتھ شادی کی ہے ۔گھر والوں نے شوہر پر اغوا کا مقدمہ درج کروا رکھا ہے درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت شوہر کے ساتھ جانا چاہتی ہوں جانے کی اجازت دی جائے۔دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق لاہور میں ڈکیتی اور سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے ۔ ایک ہی دن میں ڈاکوؤں اورچوروں نے چوری وڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں کولاکھوں روپے کی نقدی،گاڑیوں اور دیگر قیمتی سامان سے محروم کر دیا۔ذرائع کے مطابق جوہر ٹاؤن کے علاقے میں مسلح ڈاکوگھر میں گھس کرخلیل احمد اور اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر6لاکھ20 ہزار مالیت کی نقدی وطلائی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے۔ نشتر کالونی160 کے علاقے میں ڈاکو گھر میں گھس کرمقبول اور اس کی فیملی سے اسلحہ کے زور پر4لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔جنوبی چھاؤنی کے علاقے میں4موٹرسائیکل سوارڈاکو اشرف بھٹی اور اس کی فیملی سے گن پوائنٹ پر3لاکھ روپے70ہزار روپے نقدی و زیورات، گلبرگ کے علاقے میں مسلح ڈاکومشتاق اوراس کی فیملی سے گن پوائنٹ پر2لاکھ50ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات، فیکٹری ایریا کے علاقے ڈاکو اعجاز اوراس کی فیملی سے1لاکھ 20ہزارروپے نقدی و طلائی زیورات، شفیق آباد میں مسلح ڈاکورمضان اوراس کی فیملی سے 1 لاکھ 35ہزارروپے نقدی و طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے۔(ش س م)





Source link