32

چوہدری نثار نے حکومت سے کونسا اہم ترین عہدہ مانگا اور وزیر اعظم عمران خان نےاس کا کیا جواب دیا ۔۔ ؟سابق وزیر داخلہ کا تہلکہ خیز انکشاف


اسلام آباد (نیوزڈیسک ) سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے کہا ہے کہ ملک سنجیدہ خطرات کا سامنا کر رہا ہے، جب طوفان نظر آ رہا ہو تو حکومت کو قبل از وقت بچنے کا طریقہ کارطے کرنا چاہئے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تاریخ کے سنگین ترین بحرانوں میں گھرا ہوا ہے،

مزید مہنگائی کیلئے عوام چھ آٹھ مہینے انتظار کریں۔نجی نیوز چینل کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ سات ارب روپے روزانہ قرض لے کر معاملات چلائے جا رہے ہیں، عمران خان قرض لے کر سہانے خواب کیوں دکھا رہے ہیں؟عمران خان غیر روایتی وزیراعظم بنیں، حکومت خود کو احتساب کے عمل سے الگ کرے۔چوہدری نثار علی خان نے مزید کہا کہ نواز شریف نے میرے ساتھ فاصلے خود پیدا کئے، کسی عہدے کا امیدوار نہیں ہوں، پیشکش کے باوجود عہدہ قبول نہیں کیا۔دوسری طرف وزیر اعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے، جہاں وہ ایوان وزیر اعلی میں پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے جبکہ نیا پاکستان ہاﺅسنگ سکیم لیبر کارڈ اورپنجاب میں سیاحت کے فروغ کے حوالے سے وزیر اعظم کو بریفنگ دی جائے گی. تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان آج صوبائی درالحکومت لاہور کا ایک روزہ دورہ کریں گے ، دورہ کے دوران وہ وزیر اعلی پنجاب سے ملاقات کریں گے جبکہ ایوان وزیر اعلیلاہور میں وزیر اعظم تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت بھی کریں گے.عمران خان پارلیمانی پارٹی اجلاس میں پارٹی کے اندر موجود دھڑے بندیوں اور ارکان اسمبلی کی تنخواہوں کے بل کے حوالے سے بھی پارلیمانی پارٹی کو بھی اعتماد میں لیں گے. ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کو نیا پاکستان ہاﺅسنگ پروجیکٹ میں ہونے والی پیش رفت ،مزدوروں کے لیے لیبر کارڈ پالیسی اور پنجاب میں سیاحت کے حوالے سے نئے مقامات کا جائزہ رپورٹ بھی پیش کی جائے گی.





Source link