23

آسیہ بی بی کہاں اور کس حال میں ہیں ؟وزیراعظم عمران خان نے پہلی مرتبہ وضاحت کر دی – Hassan Nisar Official Urdu News Website


اسلام آباد(ویب ڈیسک )وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ آسیہ بی بی محفوظ ہیں اور وہ ہفتوں میں پاکستان چھوڑ کر چلی جائیں گی ۔وزیراعظم عمران خان نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ آسیہ بی بی سے متعلق تھوڑی پیچیدگی پائی جاتی ہے اور میڈیا میں اس حوالے سے

بات نہیں کر سکتا لیکن میں آپ کو یقین دلاتاہوں کہ آسیہ بی بی محفوظ ہیں اور وہ ہفتوں میں پاکستان چھوڑ کر چلی جائیں گی ۔انٹرویو کے دوران وزیراعظم نے جیش محمد سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ ہم پہلے ہی ان تنظیموں کو غیرمسلح کررہے ہیں۔ ہم نے ان کے مدارس کا کنٹرول سنھبال لیا ہے۔ ان کی تنظیمیں بھاگ گئی ہیں۔ یہ جنگجو گروہوں کوغیرمسلح کرنے کی پہلی سنجیدہ کوشش ہے۔ دہشت گروہ سے متعلق وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہم ان جنگجو گروہوں کے خلاف کارروائی کا عزم رکھتے ہیں کیونکہ یہ پاکستان کے مستقبل کے لیے ہے۔ اس حوالے سے بیرونی دباؤ نہیں ہے کیونکہ یہ ہمارے مفادات میں ہے کہ ہمارے یہاں کوئی بھی عسکریت پسند گروہ نہیں ہے۔ ایک اور خبر کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ وہ لندن جا رہے ہیں۔ شہباز شریف نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ انہیں معزز عدالتوں کی جانب سے ضمانت پر رہائی مل گئی ہے اور انکا نام بھی ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے ہٹا دیا گیا ہے اس لیے وہ لندن جا رہے ہیں۔ میاں شہباز شریف نے دوسری ٹویٹ میں بتایا کہ انکے چھوٹے بیٹے کے ہاں بیٹا پیدا ہوا ہے ۔جبکہ ان کے بڑے بیٹے کو شادی کے 20 سال بعد اللہ نے بیٹی کی نعمت سے نوازا ہے جس کی لندن میں دل میں سرجری ہونی ہے اس لیے انہیں دیکھنے کے لیے وہ لندن جا رہے ہیں۔





Source link