15

پی ایس ایل 4 کا ترانہ بھی مقبول،یو ٹیوب پر کتنی مرتبہ دیکھا گیا؟جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے


کراچی(این این آئی)پی ایس ایل فور کا ترانہ بھی مقبول ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کے چوتھے ایڈیشن کے آفیشل ترانے کو یو ٹیوب پر 70 لاکھ بار دیکھا گیا ۔ترانے کو اب تک ریکارڈ ایک لاکھ سے زیادہ لائیکس ملے ہیں۔پی ایس ایل فور کا آفیشل گیت کھیل دیوانوں کا میں گلوکار و اداکار فواد خان نے آواز کا جادو جگایا ہے۔دریں اثنا پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدینے ٹیم کے اعزاز میں دعوت کا اہتمام کیا گیا ،جس میں روایتی پشاوری کھانے اور کراچی کی چٹپٹی بریانی سے کھلاڑیوں کی تواضع کی گئی۔دعوت میں کھلاڑیوں
کے لئے دم پخت ، نمکین گوشت اور بریانی سے کھلاڑیوں کی تواضع کی گئی۔غیر ملکی کھلاڑی نے بھی لذیذ پکوانوں کا پھرپورلطف اٹھایا۔ڈیرن سیمی ، لیام ڈاسن ، وین میڈسن ، کرس جارڈن نے دم پخت ،نمکین گوشت اور بریانی کا لطف اٹھایا۔

loading…





Source link