29

اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ ۔۔۔ پاکستان کے بڑے شہر میں دھماکہ، متعدد ہلاکتوں کی اطلاعات موصول


کوئٹہ (ویب ڈیسک) پاکستانی سوبے بلوچستان سے افسوسناک خبر اگئی ہے کہ نصیرآباد میں ریلوے ٹریک پر دھماکے سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کی 5 بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں۔ واقعے میں 5 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوئے، زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا ہے ،

پولیس کے مطابق ریلوے ٹریک پر دھماکے اتوار کی صبح تقریبا 10 بجے ہوا۔ نصیر آباد میں ربی کے نزدیک ریموٹ کنٹرول بم سے جعفر ایکسپریس کو نشانہ بنایا گیا۔ واقعے میں خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے جنھیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ واقعے کی ذمہ داری کسی تنظیم یا گروہ نے قبول نہیں کی ہے، وزیر ریلوے شیخ رشید نے نصیر آباد کے ٹریک پر دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ شیخ رشید نے دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ہے۔ وزیر ریلوے نے کہا ہے کہ ٹرینوں اورمسافروں کو نشانہ بنانا بزدلانہ اقدام ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی یہ خبر تھی کہ نصیر آباد کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے دو بھائیوں کو قتل کردیا۔ واردات کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، پولیس کے مطابق نصیر آباد کے علاقے گوٹھ لعل گہنور میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی، جس سے دو بھائی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ واردات کے وقت دونوں بھائی گھر کے صحن میں سو رہے تھے، مقتولین کی شناخت صدام حسین اور ناظم علی کے ناموں سے کی گئی ہے۔ لاشوں کو ضروری کارروائی کیلئے سول اسپتال منتقل کیا گیا، جس کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کردی گئیں، پولیس نے واقعہ سے متعلق تفتیش شروع کردی، قتل کی وجہ تاحال سامنے نہ آسکی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مختلف پہلووں پر تحقیقات جاری ہیں ، اور اب یہ افسوسناک خبر ائی ہے ،





Source link