30

نیب میں طلبی ،قانونی ٹیم نے زرداری اور بلاول کو کیا مشورہ دیدیا؟


کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کی قانونی ٹیم نے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو 20 مارچ کو نیب میںپیش نہ ہونے کا مشورہ دے دیا ہے۔قانونی ٹیم کے مطابق لگتا ہے کہ نیب نے ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کر لیاہے۔قانونی ٹیم کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف بھی نیب کے نوٹس پر پیش نہیں ہوئے تھے۔ٹیم کے مطابق معاملہ عدالت میں ہے، وہیں بے گناہی ثابت کریں گے۔ذرائع نے بتایا کہ نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نےآصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کے لیے لگ بھگ 100سوالات پر مشتمل سوالنامہ تیار کیا
گیا ہے۔آصف زرداری اور بلاول بھٹو کو پارک لین کمپنی کیس میں طلب کیا گیاہے ۔ پارک لین کیس میں اربوں روپے کی ٹرانکزیکشن جعلی بنک اکائونٹس سے کی گئی۔آصف زرداری نے پارک لین کمپنی 1989 میں فرنٹ میں اقبال میمن کے ذریعے خریدی۔ 2009 میں آصف زرداری اور بلاول بھٹو کمپنی کے شیئرہولڈر بنے۔آصف زرداری اور بلاول بھٹو 25،25فیصد کے شیئر ہولڈر ہیں ۔

loading…





Source link