27

ایک اور طیارہ حادثے کا شکار ، کتنے مسافر سوار تھے؟ افسوسناک خبر آگئی


اسلام آباد (نیوز ڈیسک) کینیڈا میں ایئر پورٹ کے قریب چھوٹا طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا جس کے باعث پائلٹ سمیت 2 افراد زخمی ہو گئے۔کینیڈا کے شہر مارکھم میں ایئرپورٹ کے قریب چھوٹا طیارہ فنی خرابی کی وجہ سےبے قابو ہو کر سڑک کے انتہائی قریب آگیا جبکہ ایک ٹرک اس طیارے

کی زد میں آنے سے بال بال بچ گیا۔کینیڈا: چھوٹا طیارہ حادثے کا شکار، 2 افراد زخمی حادثے کے باعث طیارے میں سوار پائلٹ اورٹرینر زخمی ہوگئے جنہیں فوری قریبی سپتال پہنچا کر طبی امدا د فراہم کی گئی۔پولیس کے مطابق حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔ یاد رہے کہ کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں ایک مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا جس کے نیتجے میں جہاز کے عملے سمیت 157 افراد ہلاک ہو گئے تھے ۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اس حادثے نے بوئنگ 737 میکس 8 کے نئے ماڈل کی حفاظتی نظام پر سوالیہ نشان اٹھا دیئے ہیں۔ گزشتہ سال اکتوبر میں اسی ماڈل کا طیارہ انڈونیشیا میں حادثے کا شکار ہوا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ صبح 8 بج کر 38 منٹ پر ایڈیڈس ابابہ کے بولے ائیرپورٹ سے اڑان بھرنے والا ہوائی جہاز کا کچھ منٹ بعد ہی کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔ بعد ازاں ائیر لائن کی انتظامیہ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری پیغام میں بتایا گیا کہ حادثے کی وجہ سے کوئی شخص بھی زندہ نہیں بچ سکا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق طیارے میں 149 مسافر اور عملے کے 8 افراد سوار تھے، جبکہ مسافروں میں 30 ممالک کے شہری سفر کر رہے تھے۔ ان ممالک میں کینیا، ایتھوپیا، امریکہ، کینیڈا، فرانس، چین، مصر، سویڈن، برطانیہ، ڈچ، بھارت، سلواکیہ، آسٹریا، آسٹریلن، روس، مراکش، اسپین، پولینڈ اور اسرائیل کے شہری شامل تھے۔ خبر ایجنسی کے مطابق طیارہ مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بج کر 44 منٹ پر گرا تھا۔





Source link