31

پاکستان اچانک کل کیا بڑا کام کرنے والا ہے؟ ایک خبر پوری دنیا میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی – Hassan Nisar Official Urdu News Website


اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سانحہ نیوزی لینڈ میں کل قومی پرچم سرنگوں رہے گا، اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہنیوزی لینڈ بہت صدمے میں ہے۔نیوزی لینڈ مساجد پرحملے میں کل پاکستان کا پرچم سرنگوں رہےگا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نیوزی لینڈ پولیس کےمطابق ابتدائی تحقیقات کےمطابق قاتل ایک ہی شخص ہے،حملہ آور نے پہلے ایک مسجدمیں فائرنگ کی پھردوسری مسجد میں پہنچاجبکہ حملےکا یہ عمل 36منٹ تک جاری رہا، وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ متاثرہ خاندان جوفیصلہ کریں گے ہم ان کی خواہش پوری کریں گے۔ 6شہداء کے خاندانوں نےوہیں نیوزی لینڈ میں تدفین کا فیصلہ کیا ہے، انہوں نے کہا کہ سانحہ نیوزی لینڈ میں کل پاکستان کا پرچم سرنگوں رہے گا۔ اس کے علاوہقوم کے بہادر بیٹے شہید نعیم رشید کو 23 مارچ کواعزاز سےبھی نوازاجائے گا، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سانحہ نیوزی لینڈ پرترک وزیرخارجہ سے رابطہ ہوا ہے،تاہم سانحہ سے متعلق تبادلہ خیال کے لیے او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس 22 مارچ کو ترکی میں ہوگاجس میں بڑھتے ہوئےاسلام وفوبیا سے پیداصورتحال پربات ہوگی، اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ وہ شہید پاکستانیوں کےاہل خانہ سےرابطے میں ہیں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل یہ خبر بھی آئی تھی کہ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ نعیم راشد کے ہمت اورحوصلے پرقومی ایوارڈ دیا جائے گا، تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے نعیم راشد کے لیے قومی ایوارڈ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میاں نعیم راشد پرپاکستان کو فخر ہے، وزیراعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ نعیم راشد سفید فام دہشت گرد کو روکتے ہوئے شہید ہوئے، ان کے ہمت اورحوصلے پرقومی ایوارڈ دیا جائے گا۔ عمران خان نے کہا کہ کرائسٹ چرچ کے متاثرپاکستانی خاندان کے ساتھ ہیں۔





Source link