23

”پی ایس ایل کے فائنل میں آج انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ آج۔۔۔“ کرائسٹ چرچ میں دہشتگرد حملہ ، شاہد آفریدی نے پی ایس ایل انتظامیہ سے بڑا مطالبہ کر دیا


کراچی (نیوز ڈیسک) کرائسٹ چرچ میں دہشتگرد حملے میں 49 افراد شہید ہوئے جس میں 9 پاکستانی بھی شامل ہیں اور دوسری جانب آج کراچی میں پاکستان سپر لیگ سیزن فور کا فائنل میچ ہونے جارہاہے جس کی اختتامی تقریب کے حوالے سے بھی تیاریاں عروج پر ہیں تاہم ایسی صورتحال میں شاہد آفریدی نے پی ایس ایل

انتظامیہ سے بڑا مطالبہ کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے سابق کپتان اور بین الاقوامی شہرت یافتہ کھلاڑی شاہد آفریدی نے پاکستان سپرلیگ کی انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہوئے ٹویٹر پر پیغام جاری کیا ہے کہ ” کرائسٹ چرچ دہشتگرد حملے میں معصوم جانیں گئی ہیں جن میں 9 پاکستانی بھی شہید ہوئے ہیں اس لیے میری پی ایس ایل انتظامیہ سے درخواست ہے کہ وہ شہداءکو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کریں اور یہ بہت ہی اچھا ہوگا کہ اگر اختتامی تقریب میں ہونے والے کنسرٹ کو صرف ملی نغموں تک محدود کر دیا جائے ۔“ جبکہ دوسری جانب ترک صدر رجب طیب اردوان نے نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں دو مساجد پر حملوں کے واقعے پر غورکیلئے اسلامی تعاون تنظیم ( او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس 22 مارچ کو طلب کرلیا۔ او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کی میزبان ترکی کرے گا اور استنبول میں 22 مارچ کو وزرائے خارجہ کے اجلاس میں کرائسٹ چرچ واقعے پر غور ہوگا جبکہ اجلاس میں اسلامو فوبیا کی وجوہات اور اس کے بھیانک نتائج کا جائزہ بھی لیا جائےگا۔ترکی نے تنظیم کے تمام رکن ممالک سے اپیل کی ہے کہ وزرائے خارجہ اجلاس میں متعلقہ وزیر شرکت یقینی بنائیں۔ پاکستان نے او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کی ترکی کو یقین دہانی کرادی، پاکستان کی جانب سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اجلاس میں شرکت کریں گے۔اس حوالے سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ترک ہم منصب سے رابطہ ہوا اور ان سے کرائسٹ چرچ واقعے پر بات بھی ہوئی ہے، ہم کرائسٹ چرچ واقعے پر امّہ کو یکجا کریں گے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ میں ایک ہولناک واقعہ رونما ہوا، جس کا ردعمل دنیا بھر میں آیا، دہشت گردی کے اس واقعے سے پہلے دہشت گرد نے ای میل بھی کی تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ او آئی سی اجلاس میں خود شرکت کر کے پاکستان کی نمائندگی کروں گا۔





Source link