26

پاک فوج کے دبنگ ریٹائرڈ کرنل کو نوائے وقت گروپ کا ڈائریکٹر تعینات کر دیا گیا – Hassan Nisar Official Urdu News Website


لاہور (ویب ڈیسک) 27 سال تک پاک فوج میں خدمات سر انجام دینے والے دبنگ افسر لیفٹیننٹ کرنل (ریٹائرڈ ) سید احمد ندیم قادری نے گزشتہ روز نوائے وقت گروپ کے ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ۔ کرنل (ر) قادری نے 27سال تک فوج میں مختلف عہدوں جن میں

آپریشنل ، لاجسٹک، سٹاف ، ایڈمنسٹریٹو اور انسٹرکشنل فرائض سر انجام دئیے ۔اس کے علاوہ آپ نے 11سال تک پاکستان بیت المال کے ڈائریکٹر سندھ اور ڈائریکٹر پنجاب کے فرائض سر انجام دئیے ۔ آپ کی خدمات کے اعتراف میں آپ کو تمغۂ امتیاز سے نوازا گیا ، آپ نے بین الاقوامی تعلقات، اردو ادب اور قانون کی ڈگریاں حاصل کیں ۔ آپ ایک وسیع المطالعہ ادب دوست انسان اور نوادرات جمع کرنے کے شوقین ہیں ۔ آپ کے دادا اور والد تحریک پاکستان کے سرگرم کارکنان میں سے تھے ۔ جنہیں ان کی خدمات کے اعتراف میں تحریک پاکستان گولڈ میڈل سے نوازا گیا ۔ ایڈیٹر نوائے وقت رمیزہ مجید نظامی اور ادارے کے کارکنان نے ان کی نوائے وقت گروپ میں شمولیت پر بھرپور مسرت کا اظہار کیا ہے۔(ش س م)





Source link