13

لاہور کے مشہور ہسپتال سے دو جعلی لیڈی ڈاکٹرز گرفتار ۔۔۔کیا کارروائی ڈالتی پکڑی گئیں ؟ جانیے – Hassan Nisar Official Urdu News Website


لاہور(ویب ڈیسک)سروسز ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر سلیم شہزاد چیمہ نے مختلف شعبہ جات پر چھاپے مارے ،اس دوران ایمرجنسی کے ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ پر دوران معائنہ ڈیوٹی ڈاکٹر غیر حاضر پائی گئی جس کی جگہ دو جعلی خاتون ڈاکٹر ریڈیالوجسٹ بن کر مریضوں کے الٹراساؤنڈ کرتی پائی گئیں، جنہیں فوری طور پر

کام سے ہٹا دیاگیا جبکہ غیر حاضر ڈاکٹر کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کی ہدایت جاری کردی گئیں،چھاپے وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد ،سیکرٹری صحت ثاقب ظفر اور پرنسپل پروفیسر محمود ایاز کی ہدایات پر مارے گئے جنہوں نے حکم دیا کہ نشترہسپتال ملتان میں جعلی ڈاکٹر پکڑے جانے کے بعد تمام ہسپتالوں کے ایم ایس اپنے ماتحت شعبہ جات کو اچانک چیک کریں اور ڈاکٹروں کی حاضری بھی چیک کی جائے ،گزشتہ روز ایم ایس نے ان ہدایات پر کئی شعبہ جات کے ڈیوٹی روسٹر کے مطابق ڈاکٹروں کی حاضری چیک کی ، اس دوران ایم ایس ایمرجنسی کے شعبہ ریڈیالوجی میں پہنچے تو ایک مریضہ نے شکایت کی کہ ان کے پیٹ میں دردہے اور ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر نے ان کا الٹراساؤنڈ کیا ہے جن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ان کے دونوں گردوں میں لاتعداد پتھریاں ظاہر کی گئی ہیں حالانکہ انہوں نے پرائیویٹ الٹراساؤنڈ کرایا تو اس میں پتھریاں نہیں ہیں جس پر ایم ایس فوری طور پر ایمرجنسی ریڈیالوجی پہنچے تو انہوں نے کہا کہ میں ایک ریڈیالوجسٹ بھی ہوں ،انہوں نے خود خاتون مریضہ کا الٹرساؤنڈ کیا تو کسی ایک گردہ میں بھی پتھری کی تشخیص نہ ہوئی جس پر ایم ایس نے خاتون کا الٹراساؤنڈ کرنے والی موقع پر دو ڈاکٹروں کو سوال کیا کہ آپ پی جی ہیں یا ایم او تو دونوں نے جن میں ایک نے اپنا نام ڈاکٹر ثانیہ اور دوسری نے کشورجاوید بتایا، انہوں نے بتایا کہ وہ ڈاکٹر نہیں ہیں بلکہ گزشتہ 6ماہ سے یہاں انٹرنشپ کررہی ہیں

اور وہ مقامی یونیورسٹی میں ایم ایس ای کی طالبہ ہیں اور ڈیوٹی پر رابعہ نامی ڈاکٹر ہے جو آئی نہیں اور ان کاکام وہ کرتی ہیں ۔بعدازاں ایم ایس نے ایمرجنسی کے باہر پارکنگ سٹینڈ کا دورہ کیا تو اوورچارچنگ پکڑلی ،مریضوں نے شکایت کی کہ موٹرسائیکل کے ان سے 20روپے وصول کئے گئے ہیں جس پر انہوں نے مریضوں کو ان کے پیسے واپس دلائے اور ایسا کرنے والے ٹھیکیدار کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی ہدایت بھی جاری کیں، بعدازاں ایمرجنسی کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور صفائی کا نظام مزید بہتر کرنے کا حکم دیا ،ایم ایس نے واش رومز کا بھی دورہ کیا ،بعدازاں انہوں نے مریضوں سے مسائل سنے اورانہیں موقع پر حل کرنے کے لئے احکامات جاری کئے ۔اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹرسلیم شہزادچیمہ نے کہا کہ وزیرصحت اور سیکرٹری صحت کی واضح ہدایت پر روزانہ ہرشعبہ کو چیک کیا جاتاہے ،ڈاکٹروں کی حاضری بھی چیک کی جاتی ہے ،انہوں نے کہا کہ شعبہ ریڈیالوجی میں جو طالبات بغیر اجازت کے الٹراساؤنڈ کررہی تھیں اس کی تحقیقات کے لئے کمیٹی قائم کردی گئی ہے ،جواس امر کی چھان بین کرے گی کہ ان لڑکیوں کو کس نے آزادانہ طور پر انٹرنشپ کی اجازت دی ،لڑکیوں نے بتایاہے کہ وہ6ماہ سے انٹرنشپ کررہی ہیں ،اس شعبہ کے ہیڈ کو بھی پوچھا جائے گا کہ کس نے اس حساس شعبہ میں طالبات کو الٹراساؤنڈ کرنے اور رپورٹ جاری کرنے کی اجازت دی ۔ایم ایس نے واشرومز اور دیگر حصوںکا بھی دورہ کیا ۔





Source link