11

دو دن ہو گئے ٹکٹ کیلئے کہا ہے لیکن ۔۔۔“سرفراز احمد نے پی ایس ایل فائنل کے حوالے سے ایسا انکشاف کر دیا کہ آپ یقین نہیں کریں گے


کراچی (ویب ڈیسک )کرکٹ اپنے وطن لوٹ آئی ہے اور پاکستانیوں کی خوشی انتہا نہیں ہے جس کے باعث ہر کوئی چاہتا ہے کہ اسے ٹکٹ مل جائے اور پی ایس ایل دیکھنے کا موقع مل جائے تاہم اب سب تو سٹیڈیم میں میچ نہیں دیکھ سکتے اور کچھ ہی ایسے خوش نصیب ہوں گے

جوکہ ٹکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہوں گے ۔ایسی ہی کشمکش میں قومی ٹیم اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد بھی ہیں جن کے اہل خانہ اور دوست ان سے ٹکٹوں کی فرمائش کر رہے ہیں تاہم انہوں نے اپنی ’ ’ بے بسی “ کا اظہار ایسے انداز میں کر دیا کہ پریس کانفرنس کے دوران میڈیا کے نمائندے بھی ہنسی روکنے میں ناممکن رہے ۔ گزشتہ روز پریس کانفرنس کے دوران کپتان سرفراز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ” دو دن ہو گئے ہیں ٹکٹ کا کہا ہوا ہے لیکن ابھی تک کسی نے یہ نہیں کہا کہ ٹکٹ مل جائے گی ، اب تو بورڈ والے بھی فون نہیں اٹھا رہے ہیں ، ہم پر اتنا پریشر ہے تو پھر ان بیچاروں پر کتنا پریشر ہو گا ، جو ٹکٹ ہمیں ملتی ہے وہ بھی ابھی تک ہمارے منیجر کے پاس نہیں پہنچی ہے ، تو لوگوں سے گزارش ہے کہ وہ تھوڑا خیال کریں ، فرمائشیں بھی وی وی آئی پی کی آر ہی ہیں ۔پی ایس ایل کی اختتامی تقریب میں سپرلیگ سیزن فور کی اختتامی تقریب میں ستاروں کی کہکشاں جگمگائے گی۔ فوادخان، ینگ دیسی اورجنون گروپ کی پرفارمنس کے علاوہ آئمہ بیگ، شجاع حیدر، ابرار الحق بھی رنگ جمائیں گے۔ پاکستان میں اپنے بھائی کےساتھ مل کر پاپ موسیقی کو نئی جہت دینے والی مرحومہ نازیہ حسن کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے زوہیب حسن بھی پرفارم کریں گے۔واضح رہے کہ پی ایس ایل افتتاحی تقریب میں گلوکارہ آئمہ بیگ نے نادیہ حسن کا معروف گیت ڈسکو یوانے پرفارم کیا جس پر زوہیب حسن نے سخت برہمی کا اظہارکیا تھا ۔تاہم اب وہ خود آج اختتامی تقریب میں شرکت کریں گے۔





Source link