31

وزیر اعظم ہو تو عمران خان جیسا! جو کہا کردکھایا، پورے پاکستان نے سکھ کا سانس لیا


راولپنڈی(آن لائن) وزیر اعظم کے حکم پر عمل درآمد کا آغاز،اضافی گیس بلوں کی واپسی شروع، وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے کہا ہے کہ اضافی گیس بل کی مد میں 50کروڑ روپے واپس ایڈجسٹ کیے جاچکے ہیں۔اتوار کو ایک بیان میں وفاقی وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ سوئی گیس کی قیمتوں میں اضافہ ضروری تھا، جن 15 ہزارصارفین کو گیس کے اضافی بل گئے تھے انھیں اس کی واپسی شروع کر دی گئی ہے اب تک اس مد میں 50کروڑ روپے واپس ایڈجسٹ کیے جاچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سابق 2 حکومتوں سے ورثے میں سنگین مسائل ملے
ہیں مگر ہم عوامی مسائل حل کریں گے اور اب کسی بھی ادارے کو پی آئی اے اور اسٹیل ملز نہیں بننے دیں گے۔

loading…





Source link